سمندر کی دیوی ٹن ہاؤ

Posted on at


 

 

 

ہر سال کی طرح اس سال  بھی  ٢٤ اپریل سے سمندر کی دیوتا مانی  جانے والی ٹن ہاو کی سال گرا کی تقریب پوری دنیا میں شروع  ہو گی ہیں اور ان تقریبات کو منانے کے لئے لوگوں میں بھی کافی جوش خروش پایا جا رہا ہے. ہر سال ان تقریبات کا اہتمام پوری دنیا میں خاص طور پر جنوبی ایشیائی  ممالک میں بہت عقیدت سے کیا جاتا ہے. ٹن ہاؤ کو ماننے والوں کی تعداد پوری دنیا میں کروڑں کے لحاظ سے ہے پر چین ، ھونگ کونگ، کوریا ، جاپان  ، تائیوان میں ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے.

پاکستانی ٹن ہاو یا پھر ماذو کے بارے میں لا علم ہیں اور وہ اس کے بارے میں اتنا نہیں جانتے تو پھر آج بات کرتے ہے سمندر کی رانی یا پھر دیوتا کے بارے میں .  ٹن ہاؤ کا اصلی نام  لن مواینگ تھا . کہتے ہے کہ وہ ٩٧٠ میں چین کے علاقے فیجان  میں پیدا ہوئی. اس کے بارے میں یہ بھی مشہور تھا کہ جب یہ پیدا ہوئی تو وہ ذرا نہیں روئی جس کی وجہ سے اسے " خاموش لڑکی" یا پھر "گونگی لڑکی" کہا جانے لگا. لن ١٥ سال کی ہی عمر میں ایک ماہر تیراک بن گی تھی اور جب وہ ١٧ سال کی ہوئی تو ساحل سمندر  کے پاس سرخ لباس پہنے  کھڑے  ہو کر وہ کشتیوں اور ماہی گروں کو سمندر میں راستہ دکھاتی تھی چاہے کتنا بھی برا موسم کیوں  نہ ہو اس نے کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑی .

کہانیوں کے مطابق ایک دفعہ جب لن کے والد اور بھائی سمندر میں تھے تو سمندر میں بہت سخت طوفان آیا جس سے ہر کوئی پریشان ہو گیا اور ان لوگوں کے لئے دوا کرنے لگا اس سب میں لن سکوت کی کیفیت میں آ گی کچھ کے مطابق وہ سو گی اور نیند  میں ان لوگوں پر نذر رکھنے لگی اور انھیں راستہ دکھانے لگی پر اس کی ماں نے اسے جگہ دیا جس کی وجہ سے اس کا بھی ڈوب گیا.

لوگوں کا کہنا ہے کہ لن کا انتقال ٩٨٧ میں ٢٨ سال کی عمر  میں ہوا جب وہ اکیلی پہاڑ پر گی اور وہاں سے جنت کی طرف  چلی جی اور ایک دیوتا بن گی. کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے خود کو سمندر کے حوالے کر دیا تا کہ وہ کشتیوں اور ماہی گیروں کی حفاظت کر سکے اور انھیں راستہ دکھا سکے. اس کی موت کے بعد فیجان کے لوگوں نے اس کی عبادت کرنا شروع کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے پوری دنیا میں پوجا جانے لگا. آج لوگ لن کو ٹن ہاو کے نام سے جانتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہے

 



About the author

160