الزھیمر کا واسطہ مرغن غذاؤں سے ہے

Posted on at


الزہیمر ایک سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے جو عموما بوڑھے اور زائد العمر افراد میں پروان چڑھتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کا دماغ معمول کے مطابق کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ، ان کی یاداشت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور خصوصا وہ بولنے یا الفاظ کی درستگی کے ساتھ ادائیگی کے قابل نہیں رہتے ۔ غیر صحت مندانہ اور کولیسڑول سے بھر پور غذا انسانوں میں الزہیمر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے ۔ سائنسدانوں ایک حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ چربی اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں جیسے مکھن اور گوشت وغیرہ کا استعمال دماغ میں پروٹین لیول بلند کر کے خلل دماغ کو دعوت دیتا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسی غذاؤں کے سبب دماغ سے کولیسٹرول صاف کرنے کے عناصر بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔

محققین کو امید ہے کہ اس تازہ انکشاف کے بعد اس بیماری کے حوالے سے نئی ادویات ایجاد کرنے کو بڑھاوا ملے گا جو کہ زیادہ موثر انداز سے جمع شدہ چربی کو صاف کرنے میں معاونت کرے گی اور پھر دماغ کے تیزی سے ابتری کے نظام میں رکاوٹ ڈالی جا سکے گی ۔ معلوم ہوا کہ صرف برطانیہ میں الزہیمر کے پانچ لاکھ کے لگ بھگ مریض ہیں جس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ مرغن اور چربی والی غذاؤں کے استعمال سے بیٹا امیلا ئیڈ پروٹین کی تہہ بن جاتی ہے جو دماغ کے خلیوں کو تباہ کر ڈالتی ہے اور انسان نہ صرف بھولنے بلکہ الفاظ کی ادائیگی سے بھی محروم ہونے لگتا ہے۔

پرنس آف ویلز میڈیکل ریسرچ انسیٹیوٹ ، سڈنی میں تحقیق کرنے والے ڈاکٹر بریٹ گارنر کے مطابق بہت بڑی مقدار میں نقصان دہ کولیسٹرول ان غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں جو کہ چکنائی اور چربی پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں گوشت ، مکھن ، پنیر اور دل ، گردے یا کلیجی جیسی چیزیں شامل ہیں ۔ اگر لوگ چکنائی اور چربی سے پھرپور غذاؤں کا استعمال کریں گے تو ان کا جگر بہت بڑی مقدار میں خطرناک اور مضر کولیسڑول پیدا کرنے لگے گا جسے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کا نام دیا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے امراض قلب اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ مذکورہ مشاہدہ جرنل آف بائیولوجیکل کیمسٹری میں شائع ہوا ہے اور اب اس حوالے سے مزید غوروخوض کیا جا رہا ہے ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160