والدین کی مہربانی کا بہتر بدلہ دینا

Posted on at


والدین کی مہربانی کا بہتر بدلہ دینا


 


حضرت ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) نبی پاک ( صل اللہ علیہ وسلم ) روایت کرتے ہیں کہ آپ ( صل اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا کہ


باپ کے ساتھ بہتر معاملہ کرنے کی ایک صورت


یہ بھی ہے کہ اگر وہ کسی کا غلام ھو تو اس کو


خرید کر آزاد کر دے


حضرت سعید ابن ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد محرم ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) سے سنا کہ ایک شخص جو یمن سے تعلق رکھتا ہے ، بیت الله شریف کا طواف کر رہا ہے اور اپنی ماں کو پیٹھ  پر اٹھا رکھا ہے اور طواف کرتے ہوۓ ایک شعر پڑھ رہا ہے


میں اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھ ایک ایسے اونٹ کی طرح اطاعت


کر رہا ھوں ، جو فرمابردار ہے ، اگر اونٹ کی سواریوں کی وجہ


سے خوفزدہ کر بھی دیا جاۓ تو میں خوف نہیں کروں گا


پھر حضرت ابن عمر ( رضی الله عنہ ) سے کہا کہ اے ابن عمر ، کیا میں اپنی والدہ محترمہ کا حق ادا کر رہا ھوں ؟ ؟


انہوں نے فرمایا کہ


صرف اتنے سے کام نہیں چلے گا ، یہ تو تم نے


ایک سانس کا بھی بدلہ نہیں دیا


پھر حضرت ابن عمر ( رضی الله عنہ ) طواف کرتے ہوۓ مقام ابراھیم پر آئے اور دو نفل ادا کئے پھر کہنے لگے


اے ابن ابی موسیٰ ، یہ دو نفل پچھلے کئے سب گناھوں کو مٹا ڈالنے


کے لئے کافی ہیں


 


حضرت عقیل ( رضی الله عنہ ) کے آزاد کردہ غلام ابو مرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) جن کو مروان ( مدینہ میں ) قائم مقام بنایا کرے تھے وہ زوالحلیفہ  می ھوتے تھے ، خود ای علیحدہ مکان میں تھے اور ان والدہ صاحبہ الگ مکان میں . جب بھی کہیں نکلنے کا  ارادہ فرماتے تو اپنی والدہ ماجدہ کے مکان کے دروازے پر جا کر کھڑے ھو جاتے اور کچھ یوں کہتے


اے ماں ، میں سلام پیش کرتا ھوں ، آپ پر رحمتیں اور برکتیں


ھوں الله رب ذولجلال  کی طرف سے


پھر ان کی والدہ یہ دعا دیتیں


اے میرے بیٹے ، تم بھی سلامت رھو اور تم کو بھی الله تعالیٰ کی


طرف سے رحمتیں اور برکتیں نصیب ھوں


پھر آپ ( رضی الله عنہ ) دوبارہ کہتے کہ


الله رب العلمین آپ پر رحم کرے کیونکہ آپ نے مجھے بچپن کے


مشکل وقت میں پالا تھا


والدہ محترمہ کی طرف سے دوبارہ جواب آتا کہ


بیٹے ، الله تعالیٰ کی ذات تمھارے ساتھ رحم کا معاملہ فرماۓ


کیونکہ تم نے بڑا ھو کر مجھ سے بہتر ممعاملہ کر دکھایا ہے


اور ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) جب واپس والدہ کے پاس آتے تو دوبارہ ایسے ہی کہتے


 


حضرت عبد الله بن عمرو ( رضی الله عنہ ) سے ایک روایت یہ ہے کہ ایک شخص حضور اقدس ( صل الله علیہ وسلم ) کی خدمت میں ہجرت کے لئے بیعت کرنے کو حاضر ھوا مگر والدین کو روتا چھوڑ کر آیا . آپ ( صل الله علیہ وسلم ) نے فرمایا کہ


تم اپنے والدین کو ناراض کر کے ہجرت کرنا چاھتے ھو ؟ ؟


ابھی واپس جاؤ اور ان کو ایسے خوش کرو جیسے انھیں رلایا تھا


جب وہ اجازت دیں گے تو ہجرت کرنا


حضرت ابو حازم ( رضی الله عنہ ) کہتے ہیں کہ ام ھانی بنت ابو طالب ( رضی الله عنہا ) کے غلام ابو مرہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ حضرت ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) کے ساتھ ھو کر عقیق میں ان کے گھر گیا . آپ ( رضی الله عنہ ) جب گھر پہنچے تو بلند آواز میں بولے


اے میری ماں ، تم پر سلام ھو اور الله تعالیٰ کی رحمتیں اور


برکتیں آپ پر ھوں


انہوں نے کہا کہ


بیٹے ، تجھ پر بھی سلام ، الله تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں


تم پر ھوں


ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) کہنے لگے


اللہ تعالیٰ کی ذات آپ پر رحم کرے کیونکہ آپ نے


بچپن کی سخت گھڑیوں میں مجھے پالا پوسا تھا


ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) کی والدہ جواب میں فرماتیں کہ


الله تعالیٰ کی ذات تمھیں بھی بہتر اجر دے اور تم سے


راضی ھو کیونکہ تم نے اس کا حق ادا کر دیا ہے


حضرت موسیٰ ( رضی الله عنہ ) کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ ( رضی الله عنہ ) کا اصل نام عبداللہ بن عمرو ( رضی الله عنہ ) تھا


 


اب میں یہاں اختمام پر ظلم کے اوپر کچھ اشعار پیش کرنا چاھوں گا


ظلم مخلوق خدا پر ہے بڑی ذلّت کا کام


          خود خدا کی ذات لے لیتی ہے اس کا انتقام


ھو جاۓ اگر کہیں ظالم حکومت کا قیام


             جلد مٹ جاتا ہے پھر دنیا سے اس ظالم کا نام


ظلم کی کھیتی کبھی بھی پھولتی پھلتی نہیں


ظلم کی ناؤ ہمیشہ تیرتی دیکھی نہیں


باز رہنا ظلم سے اسلام کا زریں اصول


اسی لئے سراپا شفقت ہے میرا رسول


ظلم حیوانوں پہ بھی ہرگز نہیں کرنا چاہییے


اپنے خالق کے غضب سے ہم کو ڈرنا چاہییے


ظلم جو کرتے ہیں وہ انسان رہ سکتے نہیں


سنگدل انسان کو انسان کہہ سکتے نہیں


اے عزیزوں ، سب سے تم شفقت سے پیش آیا کرو


اور رحمدلی کا سبق سب کو دیا کرو


تم سے راضی پھر ھو جائیں گے خدا و مصطفیٰ


یہ خوشی مقصد ہے ہر ایک صاحب ایمان کا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160