سادہ زندگیاں

Posted on at


رسولؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور یہ سادگی کا بھی بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ نے اپنی امت کو حکم دیا کہ وہ سادگی سے زندگی بسر کرے۔ آپ نے بھی بہت سادہ زندگی گزاری۔ اس وقت جب فتوحات کے زریعے مسلمانوں کے لیے خزانے اور مال ودولت آرہا تھا۔ اس وقت بھی آپؐ ان چھنے آٹے کی روٹی کھاتے او پھر کبھی کبھی چند گھونٹ دودھ پیتے اور اسی طرح چند کھجوریں کھا کر اپنا گزارا کیا کرتے تھے۔



آپؐ نے بہت زیادہ کھانے سے منع فرمایا۔ کیونکہ اس طرح کھانے سے تکبر پیدا ہوتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ جب آپکے گھر کوئی مہمان آجائے تو اس کے لیے اپنی قدرت سے زیادہ خرچ نہ کرو۔ آپؐ نے ایسے شخص کو دوزخی قرار دیا ہے۔ جو ریاکاری کو اختیار کرتا ہے اور اپنی سادگی کو ختم کرکے اپنی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر خرچ کرتا ہے۔


 


صحابہ کرامؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت محمدؐ نے ہم سے ارشاد فرمایا کہ کیا میں تمہیں اہل دوزخ کی نشانیاں نہ بتاؤں۔ ہم نے کہا کیوں نہیں تو آپؐ نے فرمایا جو لوگ جو اہل دوزخ ہیں وہ تکلف کرنے والے جھوٹ بولنے والے اور وہ لوگ جو اللہ کی رحمت سے مایوس ہیں۔



آپؐ نے سونا چاندی کے برتنوں میں کھانے سے منع فرمایا ہے۔ آپؐ نے ریشمی کپڑے پہنے سےمنع فرمایا۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ بہت سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے گھر رہن سہن کا سامان بہت معمولی تھا۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے گھر میں صرف ضرورت کی چیزیں موجود تھیں۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ جبکہ خلیفہ تھے لیکن آپؓ کا گھر کچا تھا۔



 



160