آم کھائیں ، بیماریاں بھگائیں

Posted on at


             

آم جو کہ پھلوں کا بادشاہ بھی کہلاتا ھے موسم گرما کا ایک قیمتی اور مزیدار پھل ھے۔ یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ھے۔غذا کے ساتھ ساتھ یہ ایک دوا بھی ھے اور سستا ترین گھریلو علاج بھی۔ آم کچا ھو یا پکا ، دونوں صورتوں میں بہت مفید ھوتا ھے۔

کچاآم۔                                                                   

کچے آم کا اچار بھی بنایا جاتا ھے جو کہ ھر جگہ بہت شوق اور رغبت سے کھایا جاتا ھے۔ لیکن اگر اچار بہت کھٹٓا اور زیادہ تیل میں ڈوبا ھو تو صحت کے لئے مضر ھے۔ جوڑوں میں درد کے مریض اچار سے پرہیز کریں۔ کچا آم دافع قبض بھی ھوتا ھے۔

کچا آم گرمی کی شدت کو کم کر کے لُو لگنے سے بچاتا ھے۔ کچے آم کو اُبال کر اسکے گودے میں پانی اور چینی ملا کر پینے سے لو کا اثر ختم ھو جاتا ھے۔ اور ایک مزیدار مشروب بھی ھے۔ کچے آم میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ھے۔ جو کہ خون کی نالیوں میں لچک پیدا کرتا ھے۔ اور خون میں نئے سیلز بھی بناتا ھے۔ یہ ہیضہ ، انیمیا اور پیچش کے خلاف مزاحمت کے جراثیم بھی پیدا کرتا ھے۔

کچے آم کی گٹھلی نمک اور شہد کے ساتھ ملا کر کھائی جائے تو یہ قبض، بواسیر، گرمی اور بد ہضمی کا بہترین علاج ھے۔ کچا آم کالی مرچ اور شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو یہ یرقان اور چھپاکی کے لئے مفید دوا ھے۔

پکاآم۔    

آم کے موسم میں اسکے خوب استعمال سے آنکھوں کی کئی بیماریاں دور ھوتی ہیں۔ پکا ھوا آم دل کے پٹھوں کو طاقت دے کر مضبوط بناتا ھے۔ رنگ نکھارتا ھے اور بھوک بھی بڑھاتا ھے۔ پکے آم کے بکثرت استعمال سے جسم میں پانچ چیزیں بنتی ہیں۔ معدے میں کھانا جلد ہضم کرنے والی رطوبت، خون، ہڈیوں میں گودا، چربی، مادہ منویہ وغیرہ ۔

پکا آم وزن بڑھا کر کمزوری کو دور کرتا ھے۔ وزن بڑھانے کے لئے اسے دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہئیے۔

شوگر کے مرض میں آم کے درخت کے پتے رات بھر پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح کو پتے پانی میں نچوڑ لیں اور پانی پی لیں یہ پانی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ھے۔

تازہ آم کا رس شہد میں ملا کر صبح و شام پیا جائے تو تپ دق کا بہترین علاج ھے۔



About the author

160