(بچوں کی چھٹیاں ضائع نہ کریں ان کی تعطیلات کو کارآمد بنائیں۔ (حصہ اول

Posted on at


بچوں کے امتحانات چل رہے ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ پیپرز بچوں کے نہیں والدیں کے ہو رہے ہیں ہیں بچوں کو پڑھنے کے لیے بٹھانا، ان کے نخرے اٹھانا، فرمائشیں پوری کرنا، امتحان کی تیاری اور پھر جب وہ پیپر دے کر آئیں تو دوبارہ نئے سرے سے امتحان کے متعلق پوچھنا،گویا جیسے امتحان والدین کا ہو۔ شاید اتنا پیشان بچے نہیں ہوتے جتنے ان کے والدین فکر مند ہوتے ہیں، لیکن امتحانات سے فراغت کے بعد اور نئے سیشن کے آغاز کے درمیانی وقفے میں بچوں کا مصروف رہنا بھی ضروری ہے۔

فرصت کے ان دنوں میں والدین خود کو ریلکس محسوس کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ فکر مند بھی نظر آتے ہیں کہ ان چھٹیوں کو بچوں کے لئے کیسے کارآمد بنایا جائے۔ اسکولوں میں امتحانات لینے کا سلسلہ مساوی نہیں ہوتا۔ کسی اسکول میں امتحانات کا آغاز ہوتا ہے تو کہیں اختتام ہو چکا ہوتا ہے۔ عموماً نئے سیشن کا آغاز اپریل کے وسط میں یا مئی میں ہوتا ہے یہ دو تین ہفتے بچوں کے لئے آرام کا باعث ہوتے ہیں مگر ان کی شرارتیں عروج پر پہنچ جاتی ہیں اس لئے والدین کو یہ فکر ستانے لگتی ہے کہ ان بچوں کو کس طرح مصروف رکھا جائے۔

سمر کیمپ موسم گرما کی تعطیلات (جون، جلائی) میں شروع ہوتی ہے لیکن اس وقت (اپریل) کو ضائع کرنے کے بجائے ان چھٹیوں کا بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ امتحانات سے فراغت کے بعد والدین کو پہلی کوشش یہ کرنی چاہئے کہ اپنے آپ کو اور بچوں کو فریش کرنے کی غرض سے سیر و تفریح کریں۔

بچے چونکہ learning process میں ہوتے ہیں لہٰزا والدین کو چاہئے کہ بچوں کو ایسی جگہوں کی سیر پر لے جائیں جو تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات کا بھی ذریعہ بن سکے۔ بچوں کے ساتھ سفر کرتے وقت جن راستوں سے گزریں انہیں جگہوں کے نام ضرور بتائیں تاکہ انہیں جگہوں کے نام یاد رہ سکیں۔ اس کے علاوہ انہیں مطالعے کی عادت ڈالنے کے لئے چھوٹی چھوٹی کہانیوں پر مشتمل اسٹوری بکس پڑھنے کی عادت ڈالیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160