ء1977 سے 1988ء تک د ستوری مراحل پاکستان

Posted on at


  ء1977 سے 1988ء تک د ستوری مراحل پاکستان


ء1977 کےتحت ملک میں دوسرے عام انتخابات ہو ئے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی ـ


 


حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے حکومت پر دھاند لی کا الزام لگایا اور تحریک چلانے کا اعلان کیا ـحزب اختلاف کی تحریک نے تھوڑے عرصہ میں ہی ملک گیر ہنگاموں کی شکل اختیار کر لی اور حالات حکومت وقت کے کنٹرول سے باہر ہونے لگے ـ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بری فوج کے سر براہ حالاتجنرل محمد ضیائالحق  نے 5 جولائی 1977ء کوملک میں مارشل لگادیاـ قومی وصوبائی



 


اسمبلیوں اور سینٹ کو ختم کر دیا گیاـ ۶1973کے آئین کے بیشتر حصہ کو معطل کردیاگیاـ مارشل لاءدور حکومت میں تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئ اور 1981ء میں ایک عبوری آئین نافز کر دیاگیاـ دسمبر 1981ء میں صدر پاکستان جنرل ضیاءالحق نے ایک نامزدمجلس شوری۱ (قومی اسمبلی) کا اعلان کیا جو فروری 1985ء تک قائم رہی ـ



فروری 1985ء میں ملک میں عام انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے اور1973ء کےآئین میں ضروری ترامیم کے بعد اس کو بحال کر دیا گیاـ 23مارچ 1986ءکوملک سے مارشل لاءاٹھایا گیا اور محمد خان جو نیجوملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ـ



 


صرف تین سال اور دو ماہ بعد 29مئی 1988ء کو صدر پاکستان جنرل محمد ضیاءالحق نے محمد خان جونیجو کی حکومت کوبر طرف کردیا اور قومی وصوبائی اسمبلیاں توڑدیں ـ 17اگست 1988ءکو صدرپاکستان جنرل محمد ضیاءالحق ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے اور سینٹ کے چیئر مین غلام اسحا ق خان صدر بنے جہنوں نے نومبر1988ءمیں انتخابات کا اعلان کیاـ


 



160