اخلاص مومن کا اصلی زیورہے حصہ دوم

Posted on at


 


اخلاص کا مقابل ریا کاری ہے کہ کوئی کام دکھاوے اور شہرت کی غرض سے کیا جائے ایک حدیث شریف میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی عمل سنانے اور شہرت کے لیے کرے گا اللہ تعالی اس کو شہرت دے گا اور جو کوئی دکھاوے کے لیے کوئی نیک عمل کرے گا تو اللہ تعالی اس کو خوب دکھائے گا ـ بخاری ومسلم



اگر ہم ہر کام میں اخلاص یعنی اللہ تعالی کی رضا کو پیش نظر رکھیں تو تمام رسوم و بدعات سے بچ  جائیں کہ ان میں اللہ تعالی کی رضا سے زیادہ    مخلوق میں ناک اونچی کرنے کا داعیہ ہوتا ہے ـ بس ہر وقت ہر گھڑی اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی پیشنظر رہنی چا ہیے ـ



اللہ تعالی کو راضی کرنا بہت آسان ہے کہ اللہ تعالی کے حکموں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کے مطابق پورا کیا جائے اور اس بارہ میں د نیا  دار لوگوں کی ذرا بھی پرواہ نہ کی جائے کہ مخلوق کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے ـ



اللہ تعالی ہم سب کو اپنے مخلص بندوں میں سے بنائے اور ادنی قسم کی ریاکاری سے بھی ہم سب کو محفوظ فر مائے ـ آمین"


 



160