اردو ہے جس کا نام

Posted on at


کسی بھی ملک کی قومی زبان اس کے قومی تشخیص کا ذریعے ہوتی ہے-.قیام پاکستان کے بعد قائداعظم نے اردو کی ام مقبولیت اور اس صلاحیت کے پیش نظر 'کے اس میں تمام دوسری زبانوں سے اختلات کی لچک موجود ہے 'اس کو پاکستان کی قومی زبان بنانا منظور کیا –یہ زبان دنیا کے ایک بھڑے حصّے میں بولی اور سمجی جاتی ہے –بھارت میں امر تسر سے کلکتہ تک اور ہمالیہ سے راسکماری تک کھروڑو انسان اردو بولتے اور سمجھتے ہیں –وہاں بیسیوں اخبارات اور رسائل اردو میں شایع ہوتے ہیں اور ھزاروں کی تعداد میں کتابیں اردو میں چھپتی ہیں-اس طرح کتنے ہی بیرونی ممالک میں لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں ،مگر یہ شرف صرف پاکستان کو ہی حاصل ہے ک انہو ں نے اردو کو اپنی قومی زبان ٹھہرایا-اور یہ امر بھی بیس افتخار ہے کے :

سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے

اہل پاکستان کا اس شرف و اعزاز پر ناز کچھ بے وجہ بھی نہیں ،کے پاکستان کے مختلف ایلاکوں میں مختلف نسل کے لوگ آباد ہیں اور ان کی زبانیں بھی مختلف ہیں –پنجاب میں پنجابی ،سندھ میں سندھی ،بلوچستان میں بلوچی ،خیبر پختون خواں میں پشتو بولی جاتی ہے مگر جو زبان پورے ملک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے وہ اردو ہی ہے –اس لحاظ سے اردو زبان پاکستان ک تمام حصّوں اور صوبوں کے درمیان نہ صرف رابطے کے بلکے یگانگت اور قومی یکجہتی کے احساس کا مؤثر زریعہہ-

 اردو زبان کی اہمیت اس بات سے بھی ہے کے جب پاکستان کی تحریک ابتداہی مراحل میں تھی تو س وقت بھی کچھ رہنماؤں نے مذہب ،عقیدے اور زبان ہی کے تہعلق سے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کو الگ قوم ٹھہرایا –اس اعتبار سے سر سید احمد خان ،علامہ اقبال ،قائد اعظم حسرت موہانی ،شبلی نومانی اور دیگر اکابرین نے ہندی کے مقابلہ میں اردو کی حمایت کر کے یہ یہ ثابت کر دیا تھا کے اسلام کے ساتھ ساتھ ہمارا باہمی رشتہ زبان کا ہے –لہٰذا جدوجہد آزادی کے دوران اردو ہی رابطے کی زبان تھی-سیاست دان اسی زبان کے ذریے اظہار بناتے ،مقرّرین اسی زبان میں لوگوں کے دلوں کو گرماتے اور جذبات کو جوش دیتے –قائد اعظم کی بصیرت نے اسی لیے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا،کیونکے وہ بخوبی سمجھتے تھے کے کسی بھی قوم کا جداگانہ تشخیص نہ ہو ،اس وقت تک اس کے مجھموہی خیالات میں انفرادیت نہیں آیا کرتی اور نہ اس کی سوچ قومی سطح پر نکھر سکتی ہے -


TAGS:


About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160