ہم کیا تھے اور کیا سے کیا ہو گئے

Posted on at


ہم کیا تھے اور کیا سے کیا ہو گئے

بحیثیت مسلمان ،اسلام ہمارے لئے ایک مکمل ضا بطہ حیات ہے۔ اگر ہم اُس طریقہ کار کے مطابق زندگیاں بسر کریں جو اسلامی شریعت اور احکام خدا و ندِکریم کے بتائے ہوئے ھیں تو اِس بات میں کوئی زرا سی بھی شک کی گنجائس نہیں کے ہم اپنے کابل فخر ماضی کی طرح اِس افراتفری کے دور میں بھی اپنا لوہا منوا سکتے ھیں۔


مگر ہم نے اپنا آپ کو پہچاننے میں بھول کر دی۔ ہم کیا تھے اور اب کیا سے کیا ہو گئے۔ ایک وقت تھا کہ زمانہ ہماری نقل کرتا تھا اور آج ہم غیر مسلم اقلیتوں کی نقل کرتے ھیں، کیا کبھی ہم نے یہ سوچنا گوارہ کیا ایسا کیوں کر ہوا؟ یہ سب اس لئے کیوں کہ ہم اسلام سے دور ہو گئے۔ ہم اپنی بنیاد سے دور ہو گئے اور صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہم نے دوسرا کا دیا قبول کر لیا اور اپنی ساخت کھو دی۔

ایک زمانہ تھا کہ عالم دنیا پر اسلام کا غلبہ تھا مگر آج ہم پر دوسروں کا غلبہ ہے۔ یہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ہمارہ قبلہ اؤل (بیت المقدس) آج بھی غیر مسلم لوگوں کے قبضے میں ہے اور ہمیں پکار پکار کر بلا رہا ہے ہمیں یہ پیغام دے رہا ہے کہ اے مسلماں غفلت کی نیند سے بیدار ہو اور مجھے ان یہودیوں سے آزاد کروا مگر ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ یہ عالم اِسلام کا حال ہے۔


 حضرت عمر فاروق ( رضی اللہ تعالٰی عنہ ) کے دور خلافت میں مسلمانوں نے بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کروایا تھا مگر عربوں کی نااہلی کی وجہ سے یہودیوں اور صلیبیوں نے باہم مل کر ہم سے ہمارہ قبلہ اؤل (بیت المقدس) دوبارہ چھین لیا۔ عربوں کو بس اپنے حرم بھرنے کی فکر تھی۔ یہودیوں اور صلیبیوں کا یہ ماننا تھا کہ آب مسلمان ہم سے دوبارہ کبھی بیت المقدس واپس نہیں لے سکتے۔

تاریخ گواہ ہے کہ دنیا نے پھر وہ دور بھی دیکھا کہ جب سلطان صلاح الدین ایوبی (رحمتہ آللہ علیہ) نے بیت المقدس کو دوبارہ حاصل کیا اور یہودیوں اور صلیبیوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔

بیت المقس کو حاصل کرنے کی بعد مسلمانوں کے حوصلے ٹھنڈے پڑ گئے اور یہودیوں نے ہمارے قبلہ اؤل کو دوبارہ چھین لیا۔ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ ہمیں خود کو خواب غفلت سے جگانہ ہو گا۔ ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی۔

 

 

 

By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post

 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160