انڈین پریمئر لیگ

Posted on at


انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ۔ یہ دنیا کی مشہور ترین کرکٹ لیگ ہے ۔ جس میں پوری دنیا سے مشہور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ۔ یہ لیگ ٢٠٠٨ میں شروع ہوئی اب تک اس کے چھ سیزن کھیلے جا چکے ہیں ۔ جبکہ ساتواں اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ۔ بھارت میں کیونکہ اس وقت عام انتخابات ہو رہے ہیں اسلئے سکیوڑٹی کے خطرے کے باعث یہ لیگ یکم مئی تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جاۓ گی ۔ للت مودی اس لیگ کے کمسشنر ہیں ۔



اس لیگ میں ایک آدمی اپنی ٹیم بناتا یا خریدتا ہے ۔ جب کھلاڑیوں کی بولی لگتی ہے تو ہر ٹیم کا سربراہ اپنی مرضی سے مختلف کھلاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ بولی لگاتا ہے ۔ تا کہ وہ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنا سکے ۔ زیادہ تر ٹیموں کے سربراہ بھارت کی مشہور شخصیات یا پھر انکے فلمی اداکار ہوتے ہیں ۔



میرے خیال میں یہ ایک اچھی لیگ ہے ۔ جس میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کے ذریعے پیسہ کمانے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔ پاکستان کے کھلاڑی صرف پہلے سیزن میں کھیلے تھے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر انڈین کرکٹ لیگ کا مزہ بہت حد تک کم ہو چکا ہے ۔




About the author

160