(اردو ہے جس کا نام (حصّہ دوم

Posted on at


قائد اعظم نے قیام پاکستان کے چھ ماہ بعد ،ڈھاکہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے واضح طور پر فرمایا کہ: ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی کام کر سکتی ہے –جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تہعلق ہے،وہ اردو ہی ہوگی لیکن یہ بات "نہایت افسوس ناک ہے کے اردو کو بحثیت قومی زبان نہ تو صحیح طور پر اپنانے کی کوئی سنجیدہ کوششکی گئی اور نہ اسے سرکاری دفاتر می رائج کیا گیا –حالانکہ ہر شعبے میں اس کی اہمیت مسلمہ ہے –پاکستان میں حکومت و اختیارات پر بڑع حد تک وہ تبکا قابض رہا جو نہ صرف انگریزی زبان سے مرعوب ہے بلکے اس کی پرورش و پر داخت اس طور سے ہوئی ہے کے اس کا اوڑھنا بچھونا ہی انگریزی زبان ہے _یہ طبکا اس بات کی رٹ لگاے ہے کہ اردو پسماندہ زبان ہے –اگر ہم نے انگریزی کو ترک کر کے اردو زبان کو اختیار کیا تو ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جایں گے –حالانکہ ان کی یہ دلیل سراسر بےبنیاد ہے ،اور یہ اس بات سے ہی ثابت ہو جاتا ہے کہ چین اور جاپان نے جو ترقی کی ہے وہ انگریزی زبان کا سہارا لیے بغیر اور اپنی قومی زبان کے بلبوتے پے کی ہے – بطور قومی زبان اردو کا فروغ نہ صرف یکجہتی اور اتحاد کے لیے ضروریہے ،بلکے اقوام عالم کے مابین امتیاز اور سر بلندی کے لیے بھی ضروری ہے –وقت اور قومی وقار کا تقاضا ہے کہ جب ہم نے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دے رکھا ہے ،تو اسے قومی زبان کے طور پر اختیار اور رائج کرنے کے لیے بھی نہایت خلوص اور پوری دیانت داری کے ساتھ تمام ذرائع برؤےکار لائیں-انگریزی سے مرعوب اور انگریزی کے دلدادہ طبقے بیسیوں نہیں ،سینکڑوں گنوایں،کمین گاہوں میں چھپے ہوے سازشی عناصر لاکھ رکاوٹیں کھڑی کریں ،لیکن اگر نیک نیتی سے اردو کو بطور قومی زبان اختیار اور رائج کرنے کا عزم پختہ ہے ،تو کوئی مشکل ،کوئی رکاوٹ ہماری راہ میں حائل نہیں ہو سکتی –حکومتی ایوانوں میں اردو کا چلن ہو سرکاری دفاتر کی تمام تر کاروائی میں اردو اور صرف اردو کا ہی سہارا لیا جاے،تعلیم تجارت کاروبار ،امتحانات غرض کہ زندگی کے ہر شعبے میں اردو سے ہی کام لیا جاے ،تو کوئی وجہ نہیں کے اردوکو ہماری قومی زبان کے طور پر وہ مقام حاصل نہ ہو ،جس کی وہ قرار واقعی مستحق ہے –کیونکہ : اب کا نہیں یہ ساتھ ،صدیوں کا ساتھ ہے

تشکیل

ارض پاک میں اردو کا ہاتھ ہے-


TAGS:


About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160