"ایک اٹل حقیقت"

Posted on at


 ایک ایسی حقیقت کہ جب اس کا وقت اتا ہے تو نہ ہی ایک ساعت پیچھے اور نہ ہی آگے ہوتی ہے' ایک ایسی اٹل حقیقت کہ جس سے ہر اچھا برا آدمی با خبر ہے اور ہر کوئی اسکو تسلیم کرتا ہے کہ مجھے اس حقیقت کا سامنا ہر حال میں کرنا ہو گا-

 

یہ بھی سچ ہے کے دنیاۓ فانی میں پیدا ہونے والی ہر زی روح کو  اس حقیقت کا سامنا کرنا ہو گا خواہ وو دولت میں قارون، تقبر میں فرعون، ظلم میں ضحاک، غرور میں نمرود، شہزوری میں رستم، خوبصورتی میں یوسف، صبر میں ایوب، درازی عمر میں موسیٰ، رضا جوئی میں ابراہیم، غربت میں یحییٰ، عدل و شجاعت  میں عمر، صدق میں صدیق، حیاداری میں عثمان، شجاحت میں علی فلسفہ اسلام میں امام غزالی، فقہ میں امام اعظم، عشق میں مجنوں، ملک گیری میں سکندر اغظم، دبدبے میں جمشید، اقبال میں اکبر، انصاف میں نوشیروان، عیاشی میں محمّد شاہ، حکمت میں لقمان، دانش میں ارسطو، سخاوت میں حاتم طائی، موسیقی میں تان سین، شاعری میں اقبال و سعدی، جہالت میں ابوجہل، شقاوت میں یزید، خونریزی میں چنگیز کیوں نہ ہو- اس حقیقت کا سامنا ہر ذی روح کو کرنا ہو گا-

اس کو انکار آج تک نہ کسی سے ہو سکا اور نہ رہتی دنیا تک ہو سکے گا- کیوں کہ اس فیصلہ روز ازل سے ہی ہو چکا ہے اور انسان دوسری مخلوق کو چاھتے نہ چاھتے ھوے بھی اس کو گلے لگاتا ہو گا کیونکہ لازوال صرف اللہ پاک کی ہی ذات ہے اور اللہ پاک کا ارشاد ہے-

"قل نفس ذائقتہ الموت"

ترجمہ: ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے"

"اور موت ہی وہ اٹل حقیقت ہے"  جو نہ مسلمان کو دیکھتی ہے نہ قافر کو -----



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160