سینما دیکھنے کے فوائد اور نقصانات

Posted on at


سینما دورِ حاضر میں تفریح کا ایک ذریعہ ہے بظاہر یہ بری چیز نہیں ہے لیکن اس کا استعمال سے آچھا یا برا بنا جا سکتا ہے اس کے آچھے پہلو بھی ہیں اور برے بھی ہیں سینماتفریح کا ایک سستا ذریعہ ہے فلموں میں انسانی جزبات اور احساسات کو پردہ سکری پر دلچسپ انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور دیکھنے والا اپنے غموں اور دکھوں کو بھول کر کچھ دیر کیلیے اپنے آپ کو زندگی کے قریب محسوس کرتا ہے دن بھر کے تھکے ہارے لوگ یا مزدور شام کو فلمی تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔



اور اگلے دن کام کے لیے تازہ دم ہو جاتے ہیں آچھی فلمیں انسانی ذہین پر خوشگوار تاثر چھوڑتی ہیں ہمارے معاشرے میں ہونے والے واقعات سماجی برائیاں رسم و رواج عادات اخلاق و آداب اور دیگر معاملات ہم فلموں کے ذریعے سے آگاہی حاصل کرتے ہیں لیکن آج کل فلموں میں عریانی اور فخاشی بھی ذیادہ بڑھتی جا رہی ہے جس کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں فلمیں اصلاح کا آچھا پہلو بن سکتی ہیں ایسی فلمیں جن میں سماجی برائیاں پیش کی گئی ہوں معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔



فلموں کے ذریعے غلط رسم و رواج کی بہتر اصلاح ہو سکتی ہے انسان آچھے برے کی تمیز سیکھتا ہے اور غیر مناسب فلمیں دیکھنے سے انسانی اخلاق پر برے اثرات پیدا ہوتے ہیں اخلاق سے گرے ہوئے ڈائیلاگ اور بے حدہ قسم کے گانے اخلاقیات کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیتے ہیں سوچنے کی ضرورت ہے ہمیں فلموں کو اصلاحی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے حکومت کا فرض ہے کہ وہ سینما کی اصلاح کے لیے بھر پور اقدامات کریں۔




About the author

160