پاکستان کا نظام تعلیم اور ذریعہ تعلیم ؟حصہ چہارم میرےپاکستانی بہن ،بھائی اس کو ضرور ایک بار پڑھ لیں ؟

Posted on at


انگریزوں نے ہماری زبان  ثقافت ، تہذیب اور مذہب  کو نقصان پنہچایا  لیکن جب انگریز یہاں سے چلے گئے تو انہوں نے ایک ایسا طبقہ چھوڑا جو ان مکار انگریزوں کی نمائندگی  کر رہے ہیں اور ان کے مشن پر کام کر رہے ہیں انگریزی مخصوص طبقہ کی زبان ہے اور وہ طبقہ کی حفاظت اور رہنمائی اس بنیاد پر کر رہے ہیں تاکہ اپنی افرادیت کو قائم کر سکے  پاکستان کے بیوروکریسی کے علاوہ عام پاکستانی انگریزی سے تقریبا  ناواقف ہے کیونکہ ان کو سیکھنے کے لئے آپ کو اپنا دھن مغربی بنانا ہو گی آس پاس میں آپ کو انگریزی کے سیکھنے کے ذرائع نہیں ملیں گے ۔

 

 

پاکستان کی بیوروکریسی جس مقابلے کی امتحان کے ذریعے آتی ہے وہ انگریزی کے بغیر نا ممکن ہے  اور ذہن پر انگریزی کا بھوت سوار ہے وہ جب بھی بات کرتے ہیں  انگریزی کی وکالت کرتے ہیں اب آتے ہیں ذریعہ تعلیم کی طرف  فرانس ، اٹلی ، سپین ، جرمنی ، برطانیہ ،روس، ترکی ، اپنی اپنی زبانوں میں تعلیم دے رہے ہیں کیا ان کو زبان کی وجہ سے کوئی رکاوٹ آئی ہے  ؟؟

 

 

ہم سے علم کا  خزانہ انگریزی کی چادر میں چھپایا گیا ہے آج تک کسی نے اس چادر کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی یہاں تک کے اردو کے شعراء  اور ادیبوں نے بھی اس طرف رجوع نہیں کی  کیا اچھا ہوتا ایسی تحریک پیدا کی جاتی جس کے ذریعہ سرکاری پولیسی دانوں کو اس بات پر آمادہ کیا جاتا  کہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانا انصاف نہیں جب تک ہم اپنی علاقائی بولیاں اور  اردو کو ذریعہ تعلیم نہیں بنائیں گے تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ترقی نا ممکن ہے اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو  ہم آنے والی نسلوں کے ذمہ دار ہوں گے ۔ چین نے چینی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے  چین کے لوگوں نے چینی زبان میں ٹیکنالوجی کو سمجھ کر دنیا پر صنعتی حکمرانی کا سلسلہ جاری رکھا ہے  

 

 

اس کے مقابلے میں انگریزی زبان اور انگریزی ثقافت کے پجاری زبان کے مسئلے کو غیر ضروری مسئلہ بنا کر بحث کر رہے ہیں ، کی اقبال انگریزی زبان  میں اقبال بن سکتا تھا ؟؟  کیا شیخ سعدی فارسی کے بجائے انگریزی  زبان میں شیخ سعدی بن سکتا تھا،  اگر انبیاء  کرام علاقائی  زبان کے بجائے   انگریزی زبان میں مذاہب کی تبلیغ کرتےتو  کیا وہ عرب کے لوگوں اور دوسری  قوموں کو اپنا پیغام پنہچاسکتے تھے ۔  ؟ اگر یہ سب ممکن ہوتا تو پھر یہ بھی ممکن ہے کہ یورپ کی ایک چھوٹی سی ریاست برطانیہ کی زبان کو ذریعہ تعلیم بنا کر ہم ترقی کر سکتے ہیں  ؟؟



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160