صاف ستھرے گھر آپ کی شخصیت کے آئینہ دار

Posted on at


 

صاف ستھرا قرینے سے سمیٹا ہوا گھر اہل خانہ کے بہترین سلیقے کی عکاسی کرتا ہے تا ہم مکان کو گھر بنانے کے لیے باہم تعاون و محبت کی سیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے صاف ستھرے گھر نہ صرف آپ کی سہولیات اور ذہنی آسودگی کا سبب بنتے ہیں بلکہ یہ ہر دیکھنے والے کے لیے طمانیت اور خوشگواریت کا باعث ہوتے ہیں اگر آپ ہر چیز کو مناسب جگہ پر رکھیں گے اور وقت کی بہترین تقسیم نظم وضبط اور ترتیب سے کام کریں گے تو گھر کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت بھی جاذب نظر آئے گی

اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ بعض گھروں میں اگر اچانک کوئی مہمان آجائے تو میزبان ہڑ بڑا اٹھتے ہیں کیونکہ انکا گھر بے ترتیبی سے پھیلا ہوا ہوتا ہے ڈرائنگ روم کے کشن اوندھے ، صوٖوں کے کارنر پر مٹی ، قالین پر چائے کے مگ اور اخبارات کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں اور سگریٹ کی ایش ٹرے ایک عجیب منظرپیش کر رہی ہوتی ہے مانا کہ ہر وقت الٹ نہیں رہا جاسکتا خاص طور ایسے گھروں میں جہاں بچے چھوٹے ہوں اسلیے تھوڑی احتیاط کریں اور بچوں کو ڈرائنگ روم میں کم ہی آنے دیں

 اسکے علاوہ کچن اور باتھ روم خاص طور پر صاف ستھرے رہنے چاہیے آج کل ( ماسی صاحبہ ) ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے لہذا گھر کی صٖفا ئی کرواتے وقت اس پر بھی نظر رکھیں کچن کی صفٓئی پر پورے گھر کی صحت کا دارومدار ہے اس لیے اس کی اچھی طرح صٖائی ضروری ہے ۔

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160