جنت نظیرمری

Posted on at


 


مری کو پاکستان کا خوبصورت ترین تفریحی مقام مانا جاتا ھے۔ مری کی سیر کو جنت کی سیر سے مشابہ کہا جاتا ھے۔ پورے پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی مری میں سیروتفریح کے لئے آتے ہیں۔ دوسرے مماللک سے آنے والے لوگوں کے لئے یہ جگہ ایک خاص مقام کی حیثیت رکھتی ھے۔ مری کا موسم اور مری کی آب وھوا آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ھے۔



موسم سرما میں اسکی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ھو جاتا ھے۔ جب پہاڑوں پر برف باری ھوتی ھے تو سفید برف سے ڈھکے پہاڑ سیروتفریح کے لئےآنے والے لوگوں کا دل موہ لیتے ہیں۔ مری کے مشہور مقامات میں ایوبیہ، نتھیاگلی، بھوربن، کشمیر اور مال روڈ شامل ہیں۔ مری انگریزوں کے دور سے آباد ھے اور اس دور کی کچھ نشانیاں آج بھی ادھرموجود ہیں۔ مری کی سیرو تفریح میں چیئرلفٹ سے لطف اندوز ھونے کا مزہ ھی کچھ اور ھے۔ چیئرلفٹ سے مری کے خوبصورت حسین مناظر دیکھنے کا لطف دوبالا ھو جاتا ھے۔



گرمی ھو یا سردی پورا سال لوگ مری کے حسین نظاروں کا مزہ لینے کے لئے بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ موسم انسان کی زندگی سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے مصروفیت کے اس دور میں لوگ ذہنی سکون اور آرام کے لئے یہاں آتے ہیں۔ کیونکہ یہاں کا موسم انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ھے۔



مری کے ایک ایک مقام کو دیکھ کر انسان کی عقل قدرت کے اس شاہکار پر دنگ رہ جاتی ھے۔ مری کے اس حسن کی وجہ سے اسے ملکہ کوہسار کا نام بھی دیا گیا ھے۔ مری میں سیرو تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے مال روڈ پر شاپنگ سینٹر بنے ھوئے ہیں۔ جہاں پر خوبصورت کپڑے ، شالیں، ڈرائی فروٹس اور ھر قسم کی کھانے پینے کی اشیاء بآسانی دستیاب ہیں۔



مال روڈ پر بنے بڑے بڑے ھوٹلز کے کمروں سے ھی سیاح برف باری کا نظارہ کر کے لطف اٹھاتے ہیں۔ اکثر لوگ برف باری کے دوران باھر نکل کر برف کے گولے بنا بنا کر مزہ لیتے ہیں۔ سیروتفریح کے لئے وہاں جانے والے لوگ وہاں کے حسین مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیتے ہیں۔



غرض یہ جگہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ھے۔ اسلئے اسے نمایاں حیثیت حاصل ھے۔


 



About the author

160