"آبیٹ آباد کالجز میں آپکی زندگی کی گاڑی"

Posted on at


اگر آپکی خواہش ہے کہ اپ آبیٹ آباد کے کالجز میں تعلیم حاصل کریں تو تعلیم کے ساتھ ساتھ، آپکو اپنی زندگی کی گاڑی  بھی کامیابی سے چلانا ہو گی، آپکو کالجز میں خود غرضوں کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے دل کے ایکسلیٹر پر احتیاط سے پاوں رکھنے ہوں گے- جب کوئی پرفیکٹ بھائی کم دیں تو اپنے غصے کی سپیڈ کو کنٹرول میں رکھنا ہو گا- پی-ٹی-آئی صاحب کا کام جلدی کرنے کے لئے آپکو اپنی طرف کر کے ٹائر اونچے اور اعلی کوالٹی کے لگوانے ہوں گے- رات کی پریپ گزارنے کے لئے آپکو ایک ایک لمحہ کے لئے اپنی لائٹس آف نہیں کرنا ہو گی-

   میس میں جانے سے بہتر ہے کہ کچھ پیسے اپنے پاس رکھیں تا کہ موقع ملتے ہی کنٹین چلے جائیں اور بھوک ہڑتال سے بچتے رہیں اس لئے اپ مینیجر سے یہ نہیں پوچھ سکتے-

                           نہیں معلوم باورچی کہاں سے تم نے منگوائی

                           ورگر نہ دال اتنی بے سوادی ہو نہیں سکتی

 

کنٹین میں داخل ہونے سے پہلے آپکے پاس اتنی رقم ہو کہ اپ کی ٹینکی آسانی سے فل ہو سکے- کیوں کہ کالج کی کینٹین میں مہنگائی کچھ  زیادہ ہے-اساتذہ اور سینئرز کی عزت و احترام کے لئے اپ کو اپنی زبان کے سپیڈ و میٹر میں شرافت کی سوئی لگانی ہو گی- کالجز میں اپنی گاڑیاحتیاط سے چلائیں-

 

 

ہاں جمعہ کا دن ہفتے کا اہم ترین دن ہوتا ہے جمعہ کی تیاری کریں اور خاموشی سے نماز سے پہلے قاری صاحب کی تقریر سماعت فرمائیں- اس دوران اپ کے دل میں خیال آئیں گے اور سوالات پیدا ہو گے مگر نماز کے ادب ملحوظ خاطر رکھتے ھوے اپ کچھ نہیں بول سکتے بس مولوی صاحب کی تقریر نہایت غور سے سنیں اور اپنے اپ کو مخاطب کر کے دل کی بھڑاس نکل لیں

                      

                       زہن پر ایک مدت سے مسلسل

                        نہیں معلوم کیا وہ کہہ رہا ہے      

 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160