ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ اب ایک ساتھ

Posted on at


اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ ساز ادارے نے اپنے نئے ‘‘گلیکسی نوٹ پرو’’ میں ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی خصوصیات یکجا دی ہیں اسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ اینڈرائڈ ٹیبلٹ ہے یا پھر لیپ ٹاپ۔



اس کی اسکرین پر موجود کی بورڈ میں وہی خصوصیات ہیں جو عام طور پر لیپ ٹاپ کمپیوٹرز میں ہوتی ہیں دوسری جانب اس کی اسکرین بیشتر ٹیبلٹس کے مقابلے میں بڑی ہے۔



صارفین اس میں ایک ساتھ کئی ایپلی کیشنز استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس میں کسی کمپیوٹر ہی کی طرح ایک سے زائد صارفین کو اپنے انفرادی پروفائل کے ساتھ استعمال کی سحولت بھی فراہم کی گئی ہے اسے تیار کرنے واللی کمپنی سے یہ کوشش بھی کی ہے کہ اسے پروفیشنل صارفین کے لئے بھی کار آمد بنایا جاسکے۔



تاکے وہ گھر سے نکلتے ہوئے لیپ ٹاپ کے بجائے اسی ٹیبلٹ پر بھروسہ کر سکیں اسے بزنس ٹولز کا مکمل پیکج بنا دیا گیا ہے جیسے ویب ایکس، ورچوئل کانفرنسنگ ایپلی کیشنز اور دیگر ایپلی کیشنز کے استعمال وغیرہ ڈیجیٹل میگزین کی ایک سال کی سبسکرپشن اور گوگو کے ذریعے ہوائی سفر کے دوران ایک سال کے لئے وائی فائی کی سہولت بھی اس کا حصہ ہیں۔



گلیکسی نوٹ کی خصوصیات کو انتہائی متاثر کن قرا دیا جا رہا ہے تا ہم اس کی قیمت عام لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے مقانلے میں زیادہ ہے یعنی بتیس گیگا بائیٹس سٹوریج کے ساتھ اس کی قیمت ۷۴۲۵۰ روپے ہے جبکہ چونسٹھ جی بی کے ساتھ اس کی قیمت ۸۴۱۵۰ روپے ہے اس لئے شاہد یہ عام صارفین کے لئے نہیں ہے۔



About the author

160