والدین کی موت کے بعد ان سے بھلائی ٢

Posted on at


والدین کی موت کے بعد ان سے بھلائی ٢


 


حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مسلمان میت کا ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے تو وہ الله تعالیٰ سے پوچھتا ہے کہ


اے میرے رب ، یہ کیا ہے ؟ ؟


الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ


تیری اولاد نے تیرے لئے دعا کی تھی


( تو یہ درجہ تجھے دیا گیا ہے )


حضرت محمد بن سیرین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک رات حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ کے ہاں تھے کہ آپ نے دعا کی کہ


اے الہی ، میری اور میری والدہ کی بخشش فرما دے


اور انکی بھی بخشش فرما دے جو ہم دونوں کے لئے


دعائیں کرتے ہیں


حضرت محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ ہم اس دن سے آپ کی اور آپ کی والدہ کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں تاکہ حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ کی دعا میں شامل ھو سکیں


 


حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


جب کوئی شخص فوت ھو جاتا ہے تو اس کے اپنے


عمل رک جاتے ہیں ، البتہ تین کاموں سے فائدہ پہنچتا


ہے . ایک یہ کہ اس کے لئے کوئی صدقہ کیا جاۓ


دوسرے اس کا علم مفید ھوتا ہے جس کی کسی بھی


طرح وہ خدمت کر گیا تھا اور تیسرے یہ کہ اس کی


کوئی نیک اولاد ھو جو اس کے لئے دعائیں کرتے رہیں


 


حضرت ابن عبّاس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضور اقدس صل الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کی


یا رسول الله ، میری والدہ فوت ھو چکی ہیں ، کوئی وصیت


نہیں کر سکیں وہ ، اب اگر میں انکی طرف سے صدقہ کر دوں


تو ان کو فائدہ ملے گا ؟ ؟


حضرت محمد صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


بلکل ھو گا


 


لالچ 

لالچ ایک بہت ہی بری بلا ہے


ہر کوئی لالچی کو نفرت سے دیکھتا ہے


دولت اکٹھا کرنا اور مال ہی بنانا


اچھا نہیں اس فانی دنیا میں جی لگانا


جائز ھوں گر طریقے ، دولت بری نہیں ہے


لالچ سے گر کمائیں ، دولت ایک بری شے


ہر لالچی کی کوشش ، دولت سنبھال رکھنا


اور راہ میں خدا کی بلکل نہ خرچ کرنا


لالچ میں آ کر انسان خطرے ہے مول لیتا


پہلے کی بھی کمائی اکثر ہے ڈبو دیتا


دیکھا نہیں کسی کو لالچ سے نفع کماتے


دنیا میں لالچی ہی ہیں نقصان اٹھاتے


ہر لالچی جہاں میں خطروں میں ہی گھرا ہے


رہتا ہے وہ پریشان ، لالچ کی یہی سزا ہے


اے پیارے بچوں ، لالچ کبھی نہ کرنا


برباد اپنی ناحق تم زندگی نہ کرنا


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160