فین ونگ انوکھا طیارہ

Posted on at


یورپ میں ایک نئی طرز کا طیارہ بنایا جا رہا ہے جس میں ہیلی کاپٹر، پیڈلوں سے چلنے والی کشتی اور فصلیں کاٹنے والی خودکار مشن کی خصوصیات کو یکجا کیا جا رہا ہے۔



اس طیارے کی تیاری رواں ماہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اس کے پروں کے سرے پر سلینڈر نما پنکھا لگا ہوا ہے ،اسی‘‘فین ونگ’’ کا نام دیا گیا ہے یہ طیارہ امریکی نژاد موجد پیٹرک پیبلز کی تخلیق ہے اور اسے حال ہی میں یورپی یونین کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمٹ کی مد میں دو سال کے عرصے کے لئے چھ لاکھ یورو کی گرانٹ دی گئی ہے۔



یورپی پونین کی معاونت سے چلنے والے اس منصوبے کو ‘‘ ڈسٹربیوٹڈ اوپن روٹو ایئر کرافٹ’’کہا جارہا ہے جس کا مقصد پر کی ساخت اور ہیئت کو بہتر بنانا ہے۔



اس کے زریعے فل سائز کار گو لفٹر بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے فین ونگ ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں کم ایندھن میں زیادہ سے ستر افراد کی گنجائش ہو اور دوسرا کارگو ،جو کم دورانیے کی پرواز کے ساتھ آٹھ ٹن تک سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔



فین ونگ کے پر کی نوک پر لگے انجن ونگ پر لگی چرخی کے ساتھ جڑے پنکھوں کو گھماتے ہیں اس کے اوپر اٹھنے کی صلاحیت ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔



About the author

160