موسم گرمی کی آمد

Posted on at


گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے گھروں میں پنکھے چلنا شروع ہو گئے ہیں اگر نہ چلائیں تو مچھر تنگ کرتے ہیں نیند نہیں آتی لیکن ابھی جون جولائی کی گرمی باقی ہے جون جلائی کے موسم میں گرمی شدید ہوتی ہیں پیاس کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے لوگ سارا دن پانی پیتے رہتے ہیں لیکن پیاس نہیں بجھتی کچھ لوگ دن میں تین چار مرتبہ نہاتے ہیں پھر جا کر سکون ملتا ہے بازاروں میں ٹھنڈے مشروبات قلفی فالودہ گنے کا رس جگہ جگہ دکھائی دیتا ہے۔



اور خریدو فروخت کرنے والے لوگ اپنی پیاس بجھانے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں لیکن گرمی کے موسم کے ساتھ ساتھ ملتان میں آم خربوزے اور تربوز بھی بازاروں میں خوب بکتے ہیں اور لوگ ان کو کھاتے ہیں اور ان کا استعمال کرتے ہیں آم ایک ایسا پھل ہے جو گرمی میں ہی آتا ہے اور یہ بہت ہی خوش ذائقہ ہوتا ہے اور یہ تمام پھلوں کا بادشاہ ہے لیکن اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے پھر بھی یہ برف میں ٹھنڈا کر کے کھایا جاتا ہے اس کا ذائقہ بہت ہی شاندار ہوتا ہے کچھ لوگ سیر کے لیے یا پکنک وغیرہ پر جاتے ہیں تو آم کی پیٹیاں بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔



اور خوب تفریح کرتے ہیں اسی طرح گرمی کا ایک پھل تربوز ہے جو کہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے یہ بھی ٹھنڈا کر کے ہی کھایا جاتا ہے اور بہت سے لوگ نہروں پر نہانے جاتے ہیں وہاں پر تربوز بھی بہت خوش ہو کر کھاتے ہیں ویسے بھی لوگ گرمی میں تربوز کا استعمال ذیادہ کرتے ہیں لیکن گرمی تو گرمی ہے جب تک رہتی ہے لوگوں کو کافی مشکلات رہتی ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں فیکٹریوں کارخانوں میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160