قوم کی ترقی کے لئے تمام شہریوں کی شراکت کی ضرورت ہوتی ہے

Posted on at


 

 قوم کی ترقی کے لئے تمام شہریوں کی شراکت کی ضرورت ہوتی ہے

ہر فرد کو اللہ تعالیٰ نے مختلف پیدا کیا ہے ہر فرد کی الگ سوچ ہوتی ہے ہر کسی کا الگ رہن سہن ہتا ہے۔

مثلاً:۔

سندھیوں کا الگ رسم و رواج ہے۔

پنجابیوں کا الگ رسم و رواج ہے۔

بلوچیوں کا الگ رسم و رواج ہے۔

سرحدی کا الگ رسم و رواج ہے۔

اگر صوبوں میں یہ فرق نہیں رہتا تو کسی صوبے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور کسی شخص کی کوئی پہچان نہیں ہوتی اور یہ سب لوگ ایک برابر ہوتے یہ اختلاف ہمارے لئے ایک طرح سے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جب ہر انسان کی سوچ الگ ہوگی تو ہر شخص کی راے بھی مختلف ہوگی جب ہر شخص اپنی اپنی الگ رائے دیگا تو تمام لوگ مل کر ایک اچھی رائے قائم کرسکیں گے۔ اس طرح ہماراملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکے گا۔

پاکستان میں تعلیم کو عام ہونا چاہئے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ کیونکہ تعلیم کے بہت سے فائدے ہیں۔

تعلیم حاصل کرنے سے انسان میں شعور اجاگر ہوتا ہے۔ تعلیم سے انسان میں سوچنے سمجھنے کا ہنر پیدا ہوتا ہے۔

ملک میں ترقی کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔

مثلاً:۔

ٹیکس کی ادائیگی ایمانداری سے کرنی چاہئے، مستحق افراد کی مدد کرنی چاہئے، قوانین کی پابندی کرنی چاہئے، اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر تر جیح نہیں دینی چاہئے،ووٹ کا صیح استعمال کرنا چاہئے، فلاح و بہبود کی سر گرمیوں میں حصہ لینا چاہئے، اور اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کرنی چاہئے، ملک کی ترقی کے لئے جدوجہد کرنی چا ہئے۔

اچھا شہری بننے کے لیئے ان تمام ذمہ داریوں کا پورا کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ کوئی ریاست اچھے شہری کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ اس سلسلے میں تمام شہریوں کا ذمہ دار اور فرض شناس ہونا نہا یت ضروری ہے۔ اچھے شہری ملک کے وفادار ہوتے ہیں اور احکامات کی تعمیل کرتے ہیں۔ ایک ذمہ دار شہری اپنے شہر کے لئے ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہمارے ملک کی بربادی کا اصل سبب یہ ہے کہ ہم اپنا دین بھول چکے ہیں اور ہماری بقاء عزت اسی میں ہے کہ ہم اپنے ملک کے تمام کام کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔

اگر اپ فلم اینکس کے ممبر نہیں ہیں تو اس کے ممبر بنیں اور اپنے خیالات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیر کریں۔

فلم اینکس کو جوائن کرنے کے لیئے اس لنک کو اوپن کریں اور فلم اینکس کو جوائن کریں۔

<div id="buzzWidget" class="buzzWidget" data-user-id="282628"></div><script src="https://cdn.bitlanders.com/js/FAbuzzWidget.js"></script>


یا پھر اس پر کلک کریں

http://www.filmannex.com/register?c=gr234234__282628__0__0

 



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160