اسلام کی دنیا حصہ 2

Posted on at


اسلام کے ماننے والوں پر اللہ تعالٰی کے بے حد انعامات ہیں اور انکا حساب کرنا نا ممکن ہے۔

                            

جو کتاب اسلام کے ماننے والوں پر اللہ تعالٰی نے انعام فرمائی اس کتاب کا نام "قرآنِ پاک" ہے۔ اور یہ وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کے راز پوشیدہ ہیں۔ اس کو پڑھنے والا دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہے۔

                         

یہ کتاب اللہ تعالٰی نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی۔اور ان ہی کہ کوششوں اور محنتوں سے آج یہ نعمت ہم تک بھی ہے۔ یہ وہ واحد پاک کتاب ہے جس کو پڑھنا بھی ثواب،پڑھانا بھی ثواب، سننا بھی ثواب اور دیکھنا بھی ثواب ہے۔ اور جس گھر میں یہ پاک کتاب ہو اس گھر میں کبھی بری بلا‍ؤں کا اثر نہیں ہوتا۔ اس گھر میں کبھی قحط نہیں پڑتا بلکہ اس پاک کلام کے صدقے اس گھر پر اللہ تعالٰی کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہتی ہیں۔

                                         

                        

قرآن پاک میں لکھے گئے ایک لفظ کو پڑھنے سے 10 نیکیاں حاصل ہوتی ہیں 10 گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور اس کے 10 درجات بلند کر دیئے جاتے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

" ہم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو خود بھی قرآن پاک پڑھے اور دوسروں کو بھی پڑھائے"

                         

قرآن ایک واحد کلامِ پاک ہے جو شروع سے آج تک ایک ہی حالت میں ہے، یعنی ابتدا سے آج تک اس میں ایک حرف کی بھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی کبھی آئے گی کیونکہ قرآن پاک میں ہی اللہ کا ارشاد ہے کہ!

"یہ میری کتاب ہے اور اس کی حفاظت بھی میرے ہی زُمہ ہے"

مذہب اسلام اللہ تعالٰی کا عطا کردہ دین ہے اور بے شک یہ ہی دینِ حق ہے۔ اور یہ ہی مذہب حق اور باطل میں فرق بیان کرتا ہے۔ مذہبِ اسلام کو اللہ تعالٰی نے اتنی نعمتوں سے نوازہ ہے کہ ہم ساری زندگی بھی شکر ادا کرنے میں گزار دیں تو وہ بھی کم ہے تو پھر انہیں قلمبند کرنا ہم میں سے کس کی مجال ہے۔ اللہ تعالٰی کا ارشاد !ہے 

"اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے"

           

اسی آیت کہ ترجمہ سے یہ بات بھے صاف ظاہر یوتی ہے کہ ہر قدم پر بلکہ ہر سانس خدا تعالٰی کی نعمت ہے اور جب تک اسلام قائم ہے تو دنیا بھی وجود میں ہے۔ جس دن اسلام اس دنیا سے رخصت ہوا تو وہ دن قیامت کا ہو گا۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160