مچھروں کو بھگانے کی گھریلو ترکیبیں

Posted on at


گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی یلغار بھی شروع ہوچکی ہے۔ رات کو اگر لوڈ شیڈ نگ ہو رہی ہوتو پنکھے نہ چلنے سے مچھروں کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔



مچھروں کے کاٹنے سے جہاں ایک طرف نیند خراب ہوتی ہے وہیں ڈینگی اور ملیریا کا خطرہ بھی منڈلاتا رہتا ہے۔ مچھروں کو بھگانے کے لئے اگرچہ کوائل اور جسم پر لگانے والے لوشن دستیاب ہیں لیکن ان کے مضر اثر بھی ہوتے ہیں۔


مچھروں کو خود سے دور رکھنے کے لئے کچھ گریلو ترکیبیں بھی ہیں جنہیں آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔


نیم کا تیل


 لوشن کے مقابلے یہ نسخہ سستا رہے گا۔ آپ نیم کے تیل میں یکساں مقدار میں ناریل کا تیل ملالیں اور سونے سے پہلے اسے جسم پر مل لیں۔ مچھر تقریباً آٹھ گھنٹے تک آپ کے پاس نہیں بھٹکیں گے۔



کافود:


کمرہ بند کر کے تقریباً بیس منٹ تک کافود کی دھونی دیں یا ایسی موم بتیاں استعمال کرلیں جن مییں کافود ملا ہوا ہو اس سے جہاں کمرہ خشبو دار ہوجاتا ہے وہاں ہی مچھر بھی بھاگ جاتے ہیں۔


تلسی


تلسی کے پودے نرسریوں میں عام دستیاب ہوتے ہیں۔ ان پودوں کی سبز پتیاں اور ارغوانی پھول دونوں خشبو دار ہوتے ہیں۔ تلسی کے پھولوں کے خشک ہوجانے کے بعد جو کالے بیج جھڑتے ہیں انہیں ہم انہیں ہم تخم بالنکا کے طور پر شربت میں استعمال کرتے ہیں۔ گملے میں لگے ہوئے تلسی کے پودے کو کھڑکی میں سجا دیں۔ اس سے ایک طرف مچھروں کی افزائش بھی رک جائے گی اور اس کی خشبو ان کو منتشر رکھے گی۔



لہسن


لہسن کو پانی مین ابال لیں اور پھر اس پانی کو کمرے میں چھڑک دیں۔ مچھر اس کمرے سے دو گز دور رہیں گے۔ اگر آپ لہسن کی بدبو برداشت کرسکیں تو اس کو اپنے جسم پر بھی مل لیں۔



ٹی ٹری آئل 


ٹی ٹری آئل ہربل اسٹورز پر دستیاب ہوتا ہے۔ اس تیل کے بخارات سے بھی مچھر بھاگ جاتے ہیں۔



لیونڈر


اس خشبو دار بیگنی پھول سے تیار تیل کی وجہ سے کمرہ بھی معطر رہتا ہے اور مچھروں سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ کسی کریم میں اس تیل کے چند قطرے ملا کر آپ جسم پر بھی مل سکتے ہیں۔




About the author

160