ہلدی

Posted on at


 


صدیوں سے ہما رے ملک میں ہلدی کو ایک خاص اہمیت حاصل ھے۔ خوشی کا موقعہ ھو یا کوئی تکلیف ہلدی کا استعمال ہمیشہ ھی ھوتا ھے۔ کھانوں میں ہلدی نہ ڈالی جائے تو وہ بھی بے رنگ اور پھیکے لگتے ہیں۔ دال ھو یا اچار، سبزی ھو یا پھر گوشت ھر چیزمیں ہلدی کا استعمال لازمی چیز ھے۔



آجکل خواتین اپنے حسن کے بارے میں بہت محتاط ہیں رنگت نکھارنے کے لئے وہ بھی ہلدی کا استعمال کرتی ہیں۔ شادی کے موقعہ پر دلہن کو بھی ہلدی ھی لگائی جاتی ھے۔ تاکہ وہ اپنے دلہا کے سامنے خوبصورت نظر آئے۔



ہلدی کی اہمیت ایک تو اسکے زرد رنگ کی وجہ سے ھے اور دوسرا اسکے منفرد ذائقے کی وجہ سے۔ قدرتی طور پر بھی ہلدی کے بہت سے فوائد ہیں۔


ہلدی دو قسم کی ھوتی ھے ایک لمبی اور دوسرا گولائی شکل میں۔ لمبی والی کھانوں میں استعمال میں استعمال ھوتی ھے اور گول والی جلد کی خوبصورتی کے لئے استعمال کی جاتی ھے۔



ہلدی اگست کے مہینے میں بوئی جاتی ھے۔ اور جنوری فروری تک اس کی فصل پک کر تیار ھو جاتی ھے۔ پھر اسکی کٹائی کر کے اسے دھوپ میں سکھا کر بوری میں بند کر کے بازار میں بھیج دیا جاتا ھے۔ اسکی جڑیں زمین کے اندر ھی پھیلتی ہیں۔ اوپر صرف پتے نظر آتے ہیں۔


ہلدی نہ صرف کھانوں بلکہ دوائیاں، کپڑے، صابن اور دانتوں کا منجن بنانے میں بھی کام آتی ھے۔ اسکی تاثیر گرم ھوتی ھے۔اسلئے سردی لگ جانے یا کھانسی ھو جانے پر دودھ میں ہلدی ڈال کر پینا مفید ھے۔



پیٹ کے کیڑوں اور گیس کے لئے بھی فائدہ مند ھے۔ جسم کے کسی حصے پر زخم ھو جائے تو سرسوں کے تیل میں ہلدی ملا کر لیپ کرنے سے فوراً آرام آجاتا ھے۔


ہلدی جلد کے لئے بھی فائدہ مند ھے۔ یہ جلد کو ملائم کرتی ھے اور رنگ نکھارتی ھے۔


ہلدی کی بے شمار خصوصیات جاننے کے بعد سبکو شوق ھو گا کہ اسکا خوب استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔




About the author

160