میٹھے مشروبات کے اثرات (حصہ اول)

Posted on at


 

نوے ہزار نوجوانوں اور درمیانی عمر کی عورتوں کی خوراک اور ان کے کھانے پینے کے عادات کا ریکارڈ رکھنے کے بات یہ بات محققین کے سامنے آئی ہے کہ کولڈ ڈرنکس اور ٹوٹی فروٹی آئسکریم ٹائپ چیزوں کا تعلق وزن بڑھنے اور ذیابطیس شکری سے ہے یعنی اس قسم کے میٹھے مشروبات اور آئسکریم وغیرہ ان دو مسائل کا سبب بنتی ہے جنہوں نے آج پوری دنیا کو پریشان کیا ہوا ہے  یہ بھی ضروری نہیں کہ صرف وہی خواتین ان خطرات کی زد میں آئیں جو زیادہ مقدار میں یہ اشیاء استعمال کرتی ہیں وہ خواتین جو کولڈ ڈرنک کی ایک بوتل روزانہ پیتی ہیں ان خواتین کے مقابلے میں ان کے ذیابطیس کے شکار ہونے کے امکانات ۸۳ فیصد زیادہ ہوتے ہیں  جو مہینے میں صرف ای آدھ مرتبہ کولڈ ڈرنک استعمال ک کرتی ہیں چنانچہ یہ حقیقت صاف ظاہر ہے کہ اس قسم کے مشروبات صحت خراب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے

تحقیق میں یہ بات بھی واضع کی گئی کہ جو خواتین کولڈ ڈرنکس اور میٹھے مشروابت استعمال کرتی ہیں ان کے وزن میں بھی تقریبا بیس پونڈ کا اضاٖفہ ہوا جبکہ ان مشروبات سے پرہیز کرنے والی خواتین کے وزن میں صرف تین پونڈ کا اضافہ ہوا جو عموما عمر کے ساتھ ہی ہوتا ہے  عجیب بات یہ ہے کہ پھلوں کے جوس میں بھی تقریبا کولڈ ڈرنکس جتنی کیلوریز ہوتی ہے اس کے باوجود فروٹ کا جوس استعمال کرنےوالی خواتین کے وزن میں اتنا اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ ذیابطیس کے خطرہ کی حد سے دوچار ہوئی

اس سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ مٹھاس کی نوعیت بھی بہرحال اپنی جگہ اہم ہے مصنوعی مٹھاس کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں سیب ، مالٹے اور دیگر پھلوں کے جوس مین پائی جانے والی مٹھاس جسم میں جذب ہو کر کاموں کو توانائی فراہم کرتی ہے اور خرچ ہوتی ہے جبکہ مصنوعی مٹھاس جسم میں ذخیرہ ہونے کی خصوصیات زیادہ رکھتی ہیںہے قدرتی فروٹ و جو سسز ذیابطیس کا باؑث نہیں بنتے لیکن بد قسمتی سے انکا استعمال بہت کم ہو تا ہے جبکہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال اس لیے بڑھ گیا ہے کہ وہ قدم قدم پر دستیاب ہیں

ڈائٹ کولڈڈرنکسکا استعمال وزن بڑھنے یا ذیابطیس کا مرض پیدا کرنے کا سبب کم ہی بنتا ہے لیکن ان کولڈ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے بہرحال اس قسم کے خطرات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لیے ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا استعمال بھی ایک خاص حد کے اندر رہتے ہوئے مناسب ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160