اسمارٹ نیس

Posted on at


 


آجکل خواتین کو سمارٹ رہنے اور سمارٹ نظر آنے کا بہت شوق ھے۔اپنی سمارٹنس بحال رکھنے کے لئے وہ طرح طرح کے ڈائٹ پلان استعمال کرتی ہیں۔ اکثر خواتین تو فاقے بھی کر لیتی ہیں۔ لیکن فاقہ کشی اس مسئلے کا حل بالکل نہیں ھے۔ اچھی اور متوازن غذا میں ھی آپکی سمارٹ نیس کا راز چھپا ھے۔



پہلے پہل بھرے بھرے جسم کو پسند کیا جاتا تھا۔ گول مٹول اور بھرا ھوا جسم خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آجکل کی خواتین اور لڑکیاں سلم سمارٹ ھونے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ اپنی مطلوبہ سمارٹ نیس کے حصول کے لئے وہ کھانا پینا بھی چھوڑ دیتی ہیں اور جسم کو تھکا دینے والی ورزشیں شروع کر دیتی ہیں۔


 




اکثر خواتین کو اپنے فگر کا اتنا خیال ھوتا ھے کہ وہ چڑیا جتنا کھانا کھاتی ہیں۔ انہیں یہ ڈر ھوتا ھے کہ کہیں زیادہ کھا کرھم موٹی نہ ھو جائیں۔ انکی خوراک دیکھ کر افسوس ھونے لگتا ھے۔ انکی حالت پر ترس آتا ھے کہ انہوں نے کس طرح خود کو قدرتی نعمتوں سے دور کر لیا ھے۔



جن لڑکیوں اور خواتین نے اپنے آپ کو اس طرح قدرت کی لذیذ نعمتوں سے محروم کر لیا ھے وہ اپنے دبلے پن کو حسن سمجھتی ہیں۔ لیکن دبلا پن انکے لئے کتنا خطرناک ھے اس بات کا انہیں اندازہ نہیں۔ کم کھانے یا فاقہ کشی سے جو کمزوری جسم میں پیدا ھوتی ھےوہ ڈھیروں بیماریوں کا سبب بنتی ھے۔



کچھ خواتین زیادہ کھانے کی شوقین ھوتی ہیں انکے لئے یہ بہتر ھے کی وہ کھائیں لیکن کھانے کے ساتھ ساتھ ورزش ضرور کریں۔ تاکہ جسم میں زیادہ کیلوریز نہ بننے پائیں جو کہ موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔ پورے دن میں صرف پینتالیس منٹ واک کریں اس ؑمل سے بھی جسم کنٹرول میں رہتا ھے اور وہ بھی خوراک کی کمی کے بغیر۔



وزن کم کرنے کے لئے آلو کی بنی ھوئی چیزیں کم استعمال کریں اس سے نہ صرف آپکی صحت بلکہ پورے گھر کی صحت پراچھا اثر پڑتا ھے۔


کھانا ہمیشہ بیٹھ کر اور پلیٹ میں لیکر کھانا چاہیئے۔ بازاری کھانوں خاص طور پر تلی ھوئی چیزوں سے پر ہیز کریں۔


سمارٹ رہنے اور اسکے ساتھ ساتھ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کا یہی طریقہ ھے کہ آپ ساتھ ساتھ ورزش کریں اور آپکو خود فرق نظر آئے گا۔



 



About the author

160