واہ کینٹ کا حسن حصّہ پنجم

Posted on at


واہ کینٹ

گزشتہ دنوں میں نے واہ کینٹ کے بارے میں چار بلاگ لکھے تھے اور آج میں واہ کینٹ کے بارے میں ایک اور بلاگ لکھنے جا رہا ہوں۔ میرے آج کا بلاگ واہ کینٹ کی خوبصورتی کی بارے میں ہے۔ واہ کینٹ کو خوبصورت بنانے کی کاوش کا آغاز تو اسی دن سے ہو گیا تھا جس دن واہ کینٹ کی سنگ بنیاد ڈالی گئی تھی۔ ہر گزرتے دور میں اِس شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کو اولین ترجیح دی جاتی رہی ہے اور آج بھی یہ  ِریت قائم ہے۔ اِس کام کے لئے ایک محکماتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جسے کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کا نام دیا گیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ  کا آفس اسلم مارکیٹ میں واقع ہے۔ اِس ٹیم کے زمے واہ کینٹ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کا کام ہے جس میں خوبصورت مقامات کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔

  • خوبصورت پارک

 واہ کینٹ میں ویسے تو بہت سے پارک اور پلے گراؤنڈ ھیں مگر چار بڑے مشہور اور قابل دید پارک ھیں جن کا زکر کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں۔

  • انوارچوک پارک
  • شیرشاہ پارک
  • لائیق علی چوک
  • جناح پارک

 

انوارچوک پارک :۔

  اُن میں سب سے پہلا پارک بیرئیر نمبر دو کی قریب انوار چوک کے مقام پر واقع ہے۔ یہ پارک گول دائرے کی شکل میں ہے اِس کے گرد گول مارکیٹ قائم ہے۔ اِس پارک کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سائیڈ جس میں بچوں کے لئے جھولے لگائے گئے ھیں اور دوسرے حصہ فیملیز وغیرو کے لئے ھیں اِس حصّے میں جھولوں نہیں ھیں بلکہ بیٹھنے کے لئے سرسبز گھاس اور بینچ لگائے گئے ھیں۔ پارک کے درمیان میں فوارہ بھی ہے جو پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔ اِس پارک میں مکمل لائیٹنگ کا نظام کیا گیا ہے۔ یہ پارک سیر و تفریح کے لئے بہترین جگہ ہے۔

واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ  ضرور پڑھیں۔

 

 

Weitten  By :

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160