واہ کینٹ کا حسن حصّہ ششم

Posted on at


واہ کینٹ

شیرشاہ پارک:۔
                          یہ پارک اسلم مارکیٹ کی ساتھ واقع ہے۔ اسلم مارکیٹ واہ کینٹ کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ پارک واہ کینٹ کی خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اِس پارک میں بیٹھنے کے لئے بینچ لگائے گئے ھیں۔ بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بے شمار جھولے لائے گئے ھیں۔ اور سب سے بڑھ کر اَس پارک میں چھوٹا چڑیا گھر بھی بنایا گیا ہے جو کہ اِس پارک کی خوبصورتی میں چارچاند لگانے جیسا ہے۔ پارک کی اطراف کی سائیڈوں واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے جس میں روز صبح شام لوگ ورزش اور جاگنگ کرتے ھیں۔ رسبز گھاس ، گھنے پیڑ اور پارک کے درمیان میں ایک خوبصورت فوارہ لگا ہے۔ پارک میں آنے والے لوگوں کی سہولت کی خاطر پارک میں ایک کینٹین کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لائیق علی چوک پارک:۔
                         یہ پارک تقریباً واہ کینٹ شہر کے عین وسط میں واقع ہے۔ اِس پارک کی شکل اور تعمیر بلکل انوارچوک پارک کی طرح کی گئی اِس کے گرد بھی گول مارکیٹ قائم ھیں جس میں زیادہ تر دوکانیں موٹر سائیکل شو روم کی ھیں۔  اِس پارک کو بھی دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصّہ بچوں کی لئے جس میں جھولے وغیرہ لگے ہوئے ھیں اور دوسرا حصّہ فیملیز کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ پارک بھی سیر و تفریح کے لئے ایک اچھی جگہ ہے۔ ایک اور بات کہ یہ پارک انوار چوک پارک سے سائز میں تھوڑا چھوٹا ہے۔

واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ  ضرور پڑھیں۔

 

 

 

Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post

 

 

 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160