ڈیجیٹل کی بورڈ

Posted on at


اگر آپ کو موسیقی کا شوق ہے اور آپ نہ صرف گلو گاری کرنا چاہتے بلکہ اپنے گانوں کی موسیقی بھی خود دینا چاہتے ہیں تو شاید اب یہ کوئی زیادہ مشکل کام نہیں رہا ہے کیونکہ برقی مصنوعات بنانے والے ایک ادارے نے ایسا کی بورڈ متعارف کروایا ہے جو کسی کو بھی موسیقار بنایا جاسکتا ہے۔



اس اسمارٹ کی بورڈ میں لگے سینسرز نہ صرف منی کا کام انجام دیتے ہیں بلکہ استعمال کنندہ کی رہنمائی بھی کرتے ہیں کہ اسے کون سی کی کس طرح دبانی ہے۔



اسے کسی بھی لیپ ٹاپ یا پرسنل کمپیوٹر سے یو ایس بی کے ذریعے منسلک کرکے باقاعدہ میوزک تشکیل دینا سیکھا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ہی صارف کمپیوٹر کے کسی بھی پری ریکارڈڈ گانے کی میوزک خود بجانا چاہتا ہے تو یہ کی بورڈ رہنمائی بھی کرے گا۔



اس پر لگے ہوئے بٹن روشن ہوکر یہ بتائیں گے کہ اب کون سے بٹن کو کتنی طاقت سے پریس کرنا ہے۔ اگرچہ اس میں صرف پچیس کیز ہی ہیں لیکن اس کی مدد سے کسی بھی پروفیشنل کی بورڈ کی طرح میوزک ترتیب دی جاسکتی ہے۔



About the author

160