نماز ایک اھم فرض

Posted on at


نماز دین کا ایک ایسا اھم رکن جس کو پورا کرنا ھر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ھے۔انسان پر پانچ وقت کی نماز فرض کی گئی ھے۔نماز ایک ایسا تحفہ ھے جو کہ مسلمانوں کو دیا گیا یہ انسان کو بدی اور بے حیائی سے روکتی ھے۔نماز ھی ھے جس کے بارے میں روز حساب سب سے پھلے پوچھا جائے گا۔ اور یھی نماز آخرت میں ھماری نجات کا زریعہ بھی بنے گی۔گویا نماز ایک تحفہ ھے تاھم اس کے پڑھنے سے پڑھنے والے کو بھت سے فائدے پھنچتے ھیں۔

 

نماز پڑھنے سے دل کو سکون اور اطمینان ھاصل ھوتا ھے۔اس سے نہ صرف دینی معاملات میں فائدہ ھوتا ھے بلکہ اس کے پڑھنے سے دنیاوی معاملات میں بھی بھت سے فوائد حاصل ھوتے ھیں۔نماز پڑھنے سے انسان میں وقت کی پابندی آتی ھے۔انسان میں عجزی اور انکساری پیداھوتی ھے۔نماز گناھوں سے نجات کا زریعہ بھی ھے'۔جو مسلمان آدمی فرض نماز کا وقت آنے پر اچھی طرح وضو کرے پھر پوری خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرے تو وہ نماز اس کے لیے اس کے پچھلے گناھوں کی معافی کا زریعہ بن جائے گی جب تک کہ وہ کسی کبیرا گناھ کا مرتکب نا ھوا ھو'

۔ھمارے پیارے حضور پاکؐ نے فرمایا 'اگر تم میں سے کسی کے گھر کے باھر سے نہر گزرتی ھو اور وہ اس میں روز نہاتا ھو تو کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہ جائے گا۔صحابہ نے عرض کیا نھی رھے گا تو آپؐ نے فرمایا نماز کی مثال ایسی ھی ھے ۔خدا تعالیٰ اس کے انسان کے گناھوں کو دھو ڈآلتا ھے؛۔اس سب سے پتہ چلتا ھے کہ اسلام میں نماز کو کس قدر اھمیت دی گئی ھ

اگر اس کو ھم پر فرض کر دیا گیا ھے تو اس میں بھی ھمارا ھی فایدہ ھے۔ھم سب کو نماز ادا کرنے میں دیر نھی کرنی چاھیے۔ اور ھمیں عطا کیے گئے اس تحفہ سے ضرور فائدہ ھاصل کرنا چاھئے۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160