"گھر"

Posted on at


خوشبو یہ کہہ  رہی تھی وہ گھر کے قریب تھا

پر فاصلہ دلوں کا بہت  ہی مہیب تھا

گرچہ  حصول اس کا دشوار بھی نہ تھا

مجبور تب ہوۓ کہ مقابل نصیب تھا

 

 

ہم اپنی ذات کھو کے بھی جس کو نہ پا سکے

وہ ہر کسی کا دوست تھا سب کا حبیب تھا

وہ جس نے ہر گھڑی ہمیں گھاؤ دیئے نۓ

خلقت یہ کہ رہی ہے ہمارا طبیب تھا 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160