موبائل فون - صحت کا دوست

Posted on at


واٹسن یہاں آؤ ! مجھے تمہاری مدد چاہیے .یہ وہ الفاظ تھے جو ٹیلیفون کے موجد گراہم بیل نے دنیا کی پہلی ٹیلیفون کال پر کہے . یہ کال ١٠ مارچ ١٨٧٦ کو کی گئی تھی . اس کال کے بارے میں کچھ اختلافات بھی پاۓ جاتے ہیں .مثال کے طور پر گراہم اپنے اوپر تیزاب گرا بیٹھا تھا اور مدد کے لئے اپنے دوست کو پکار رہا تھا مگر اسکی وجہ چاہے کوئی بھی ہو مگر یہ بات حقیقت ہے کہ اس بات میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں کہ آنے والے زمانے میں موبائل طب و صحت میں انسان کے مدد گار کے طور پر سامنے آئے گا . اور آج کی مثال آپ کے سامنے ہے موبائل فون ہماری زندگیوں کا ایک انتہائی اہم جزو بن چکا ہے .پہلے تو یہ صرف سماجی رابطے کا ہی ایک ذریعہ تھا مگر اب تو یہ تفریح ہو یا تعلیم، بینکاری کا شعبہ ہو یا کامرس کا ہر جگہ موبائل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے .اسی طرح ان سب کے ساتھ ساتھ ایک شعبہ طب اور صحت کا بھی ہے جس میں موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات اب کھل کر سامنے آرہے ہیں . موبائل کے بارے میں عام طور پر یہ خیال زبان زد عام ہے کہ اس سے خارج ہونے والی مضر صحت شعائیں انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں .ایک رپورٹ کے مطابق موبائل کا کثرت سے استعمال دماغ پر منفی اثرات کا موجب بنتا ہے . اسی طرح برطانوی تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ موبائل کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لئے ٹائم بم کے مترادف ہے اور اس کے استعمال سے برین ٹیومر جیسی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے 



 


مگر یہ تصویر کا صرف ایک ہی پہلو ہے . دوسرے پہلو کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ موبائل فون کو اگر سمجھداری اور احتیاط سے استعمال کیا جاۓ تو انسان کی زندگی میں لا محدود آسانیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں .ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں موبائل صحت اور طب کے شعبہ جات میں مثبت تبدیلیوں کا سبب بن رہا ہے .ترقی یافتہ ملکوں میں صارفین کے لئے ہزاروں ایسی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو صحت کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں اور صارفین وہاں ان سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسی ایپلی کیشنز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے . صحت سے متعلق بلیک بیری موبائل فون کمپنی کی ٢٨٠ سے زیادہ ایپلی کیشنز ہیں . اسی طرح نوکیا اور گوگل کی جانب سے بھی ایسی ایپلی کیشنز سامنے آتی ہی رہتی ہیں .ترقی یافتہ ملکوں میں موبائل فون آپکی صحت کا بہترین دوست ثابت ہوتا ہے جیسے کہ موبائل کی مدد سے آپ اپنے چشمے کا صحیح نمبر معلوم کر سکتے ہیں . اس کے علاوہ جو چیز آپ کھا رہے ہیں اس کے بارے میں غذائیت کی مکمل تفصیل آپ اپنے موبائل کی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں .دن بھر میں آپ نے کتنی کیلوریز استعمال کی ہیں اسکا مکمل حساب بھی موبائل کی مدد سے رکھا جا سکتا ہے .اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون گلوکوز اور کولیسٹرول پر بھی نظر رکھ سکتا ہے 



 


جدید دور میں ایک حیرت انگیز بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ موبائل کے ذریعے آپ یہ بھی پتہ چلا سکتے ہیں کے جو ادویات آپ استعمال کر رہے ہیں وہ اصلی ہیں یا نقلی . یہ آپ کو پیشگی اطلاع دے سکتا ہے کہ آپ پر دمہ کا حملہ ہونے والا ہے . اگر آپ سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو موبائل آپ کا بہترین دوست ثابت ہو سکتا ہے . کس وقت دوا لینی ہے اس وقت کا تعیّن بھی موبائل کے ذریعے آسانی سے کیا جا سکتا ہے . کبھی کوئی ایمرجنسی پیش آجاۓ تو موبائل کے ذریعے ابتدائی طبی امداد سے متعلق معلومات پلک جھپکنے میں حاصل کی جا سکتی ہیں .اس کو آپ ایسی گھڑی میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں جو کہ ورزش کرتے ہوۓ آپ کے دورانیہ پر نظر رکھے .آج کل ترقی پذیر ملکوں میں موبائل کے استعمال میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے .ماہرین کا خیال ہے کہ اس رجحان سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ ترقی پذیر ملکوں کی عوام کے لئے بہت سے آسانیاں پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے . ان ممالک میں آبادی زیادہ ہوتی ہے اور اس وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد صحت و صفائی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہتی ہے .موبائل کی جدید ٹیکنالوجی سے اسے منصوبوں کا اجرا کیا جا سکتا ہے جن سے امراض کی تشخیص اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے مدد ملے اور آسانی سے صحت سے متعلقہ معلومات کو بھی عام کیا جا سکے 



 


****************************************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160