گرم گرم گرمیاں ....ستو شربت لسسیاں

Posted on at


گرم گرم گرمیاں ....ستو شربت لسسیاں


پاکستان خدا کا دیا ہوا ایک ایسا تحفہ ہے جہاں ہر نعمت کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس چار موسم بھی ہیں جیسے کہ موسم سرما موسم گرما موسم بہار موسم حزا ہر موسم کا اپنا ہی ایک الگ رنگ اور مزہ ہے اور ہر موسم کے حساب سے کھانے پینے اوڑھنے پہننے ہر چز کا بھی اپنا الگ الگ انداز اور مزہ ہے جیسے کے موسم سرما میں جہاں ہر طرف سردی کا راج ہوتا ہے ویسے ہی مزے مزے کے کھانو سے بھی لطف اندوز ہوا جاتا ہے جیسے کے مچھلی انڈے پاۓ خشک میوہ جات وغیرہ وغیرہ اور سردیوں میں ہم لوگ زیادہ تر ان چیزوں سے گھروں میں بھی لطف اندوز ہوتے ہے جبکہ موسم گرما اس موسم سے بلکل برعکس ہوتا ہے



جہاں موسم گرما میں ہمیں لوڈشیڈنگ گرمی اور گرمی سے ہونے والی بہت سی چیزوں سے پریشانی اٹھانی پڑتی ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ ہم اس موسم سے مختلف مسروبات سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں جیسے تیسے کر کے دن تو گزر ہی جاتا ہے رات ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے بھر کا روح کرتے ہیں ہم سب موسم گرما میں نہ صرف مختلف مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکے اکثر دیکھا جاتا ہے کچھ لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ نہروں کے کناروں پر بھی جاتے ہیں اس میں نہاتے اور دوست آپس میں خوب مستیاں کرتے اور خوش ہوتے ہیں
جب کے یہ صرف موسم گرما میں ہی ممکن ہوتا ہے کیوں کے موسم سرما میں تو ہم لوگ ٹھنڈے پانی سے ڈرتے اور دور بھاگتے ہیں بلکل اسی طرح بہت سے گھروں سے لوگ اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ نہروں کا روح کرتے ہیں اور وہاں بچوں کے ساتھ ساتھ بارے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اس کے علاوہ لوگ پارکوں کا بھی روح کرتے ہیں موسم گرما میں ہر طرف لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے اور ہر منظر دلکش اور رونق سے بھر پر لگتا ہے



موسم گرما میں لوگ گرمی سے بچنے کے لئے مختلف چیزوں کا بھی استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف گرمی سے بچتے ہیں بلکے انسان اس سے بہت زیادہ لطف اندوز بھی ہوتا ہے جیسے کہ ستو شربت لسی سکنجبین وغیرہ وغیرہ اور جو مشروبات پھلوں سے تیار کے جاتے ہیں وہ گرمی کو دور کرنے کے علاوہ صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں
ویسے تو بہت سے مشروبات ہمیں اکثر بھر مختلف جگہوں سے تھیلوں سے تیار ملتے ہیں اور بہت سے لوگ ان کا استعمال بھی کرتے نظر آتے ہیں اکثر کچھ جگہوں پر دیکھا گیا ہے کے صفائی کا کچھ زیادہ خیال نہیں رکھا جاتا اور ایسے گندے مشروبات انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کی بجاۓ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں تو ہمیں اپنی صحت کا بھی بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئے اور صاف ستھری جگہوں کا ہی روح کرنا چاہئے اور سب سے بہتر یہ ہے کہ ہم ان مشروبات کو اپنی آنکھوں کے سامنے اور اپنے ہاتھوں سےصاف ستھرے طریقے سے بناۓ تاکہ موسم گرما کے ان مشروبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی صحت کا بھی خیال رکھ سکیں


 



میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 


رائٹر سدراخان


 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160