صلہ رحمی کرنا

Posted on at


صلہ رحمی کرنا


 


حضرت عمرو بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے موسیٰ بن طلحہ کو حضرت ایوب رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہوۓ سنا ہے کہ ایک اعرابی حضور اقدس صل الله علیہ وسلم کو چلتے ہوۓ سامنے سے ملا اور کہا


یا رسول الله ، مجھ کو کوئی ایسی بات بتائیے جس پر


عمل کر کے میں دوزخ سے دور ھو جاؤں اور جنّت کے


قریب ھو سکوں


آپ صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا


الله تعالیٰ کی عبادت کرتے رہا کرو اور کسی کو شریک نہ بناؤ


نماز پڑھو ، زکوٰۃ دو اور صلہ رحمی کیا کرو


 


حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


جب الله تعالیٰ نے اپنی مخلوق بنا دی تو رحم کھڑی ھو گئی


اللہ تعالیٰ نے فرمایا


کیا بات ہے ؟؟


وہ کہنے لگی


یہی تو وقت ہے کہ جب میں اپنا تعلق ٹوٹنے سے


تیری پناہ مانگنا چاہتی ھوں


الله تعالیٰ نے فرمایا


کیا تو میرے فیصلے پرراضی نہیں کہ جو بھی تیرے تعلق کو


قائم رکھے گا ، میں اسکو سب سے ملا کر رکھوں گا اور جو


شخص تیری وجہ سے بنے رشتے توڑے گا ، اسکو میں بھی


تنہا کر دوں گا


رحم نے عرض کیا


اے الله تعالیٰ ، تیرا فیصلہ درست ہے


الله تعالیٰ نے فرمایا کہ


تو بس ، میں نے یہ فیصلہ کر دیا


 


بعد ازاں حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ نے کہا کہ اگر تم چاہو تو بطور ثبوت یہ آیت پڑھ سکتے ھو ( سوره اسراء ، آیت ٢٦ )


کیا تمھارے یہ لچھن نظر آتے ہیں کہ اگر تم کو


حکومت ملے  تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے


رشتے کاٹ دو


حضرت عبدللہ بن عبّاس رضی الله عنہ نے نے کہا ( سوره اسراء آیت ٢٨ )


اور رشتہ داروں کو ان کا حق دو اور


مسکین اور مسافر کو


الله رب الزولجلال نے حقوق بتانے شروع کئے اور حضور صل الله علیہ وسلم کو سب سے ضروری حق ( توحید اور حقوق والدین ) کا حکم دیا اور انھیں بتایا کہ اگر آپ کے پاس کچھ ہے تو سب سے افضل عمل یہی ہے ( کہ ان لوگوں کو دیا جاۓ )


چنانچہ فرمایا گیا ( سوره اسراء آیت ٢٩


قریبی رشتہ داروں ، مسکین اور


مسافر سے تعاون کرو


اور پھر آپ کو یہ بھی تعلیم دی گئی کہ جب کچھ پاس نہ ھو تو ان سے کیا فرمائیں . فرمایا کہ


اگر تو ان سے منہ پھیرے اپنے رب کی رحمت


کے انتظار میں ، جس کی تمہے امید ہے تو ان


سے آسان بات کہہ


یعنی اچھا وعدہ کر وے یہ کہہ دے کہ کوئی صورت نکلے گی اور یوں کہہ دے کہ امید ہے کہ انشاءاللہ ایسے ھو جاۓ گا تو میں تعاون کر دوں گا 


پھر فرمایا


اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ھوا نہ رکھو


کہ اس طرح وہ آپ سے کچھ لے ہی نہ سکیں . پھر فرمایا


اور نہ پورا کھول دے کہ تو بیٹھ رھے


مطلب کہ اپنا سب کچھ بھی نہ لٹا دینا


کہ جو بعد میں آئے وہ آپ سے کچھ لے نہ سکے


پھر وہ آپ کو برا بھلا کہے


اور آپ تھکے ہوۓ ھوں


اور آپ سے لینے والا حسرت کرتا رھے کہ  آپ اس کو بھی کچھ دیتے


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post  


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160