ریل گاڑی

Posted on at


ریل گاڑی کی ایجاد نے زمینی سفر کو آسان بنا دیا ہے ریل گاڑی میں شاندار سفر ہوتا ہے بسوں کے مقابلے میں ریل گاڑی کا سفر بہت آرام دہ ہوتا ہے ریل گاڑی میں انسان ایک جگہ بیٹے بیتھے تھک جاتا ہے تو وہ کھڑا ہو کر چل پھر لیتا ہے اس طرح تھکاوٹ کم ہو جاتی ہے لیکن بس یا ویگن میں سفر کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے اس میں انسان ایک جگہ بیٹھے بیٹھے تھک جاتا ہے اور تھکن ذیادہ ہو جاتی ہے اور ساتھ ساتھ پریشانی بھی ہوتی ہے جبکہ ریل گاڑی میں مسافروں کو اپنا سامان ساتھ رکھنے کی بھی سہولت ہوتی ہے۔



اکثر لوگ اپنا کھانا وغیرہ ساتھ لے کر چلتے ہیں تاکہ سفر میں مشکل نہ ہو دوران سفر ریلوے پولیس بھی سافروں کی حفاظت کے لیے گشت کرتی ہے تاکہ کوئی کسی مسافر کو تنگ یا پریشان نہ کر سکے اور ریل گاڑی کے ساتھ ٹکٹ چیک کرنے والے بھی موجود ہوتے ہیں تاکہ کوئی بغیر ٹکٹ سفر نہ کرے اور اکثر یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ ریل گاڑی کے سفر میں جیب تراش یعنی جیب کترے بھی موجود ہوتے ہیں وہ اپنے کام میں ماہر ہوتے ہیں مسافر کو پتا نہیں چلتا کہ کب اُس کی جیب کٹ گئی ایسے میں مسافروں کو ہوشیار ہو کر سفر کرنا چاہیے۔



ریل گاڑی میں اکثر لوگ ذیادہ پیسے دے کر برتھ بک کروا لیتے ہیں اور دوران سفر جب انھیں نیند آتی ہے تو وہ برتھ پر سو جاتے ہیں اور ان کا سفر آرام دہ گزرتا ہے کچھ لوگ بغیر سیٹ بک کروائے سفر کرتے ہیں اس میں ان کو کافی پریشانی ہوتی ہے انھیں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے بسوں کی نسبت ریل گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ریل گاڑی کا سفر کریں تاکہ ہمیں سفر میں پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160