سقوط ڈھاکہ ایک ایسا سانحہ جسے جلد ہی بلا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔حصہ سوئم

Posted on at


جیسا کہ میں اپنے پچھلے کالم میں سقوط ڈھاکہ کی وجوہات بیان کر رہا تھا، ان وجوہات میں تیسری بڑی وجہ ہی تھی کی ہمارے حکمرانوں نے کبھی بھی مشرقی پاکستان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی۔ہاں یہ بات درست ہے کہ مشرقی پاکستان میں کافی کارخانے لگائے گیے اور کافی بے روزگاری کم کی گئی۔لیکن جیسا کام اور ترقی ہونی چایئے تھی ویسی ترقی ہوئی نہیں۔  صرف جرنل ایوب خان کے زمانے میں کچھ قابل قدر کام مشرقی پاکستان میں ہوئے۔ لیکن ان کا موں کی ریشو مغربی پاکستان کے کامو ں سے کم ہی رہا۔اور فتنہ پرور لوگ جن میں کرسی کے پوجاری بھی موجود تھے عوام کے ذہن میں یہ بغاوت کا  بیج بوتے رہے۔

                                   

قائد اعظم تو یہ چاہتے تھے کی بنگال کی ساری محرومیوں کو دور کیا جائے لیکن قائد کے جانشین اپنی جیبیں بھرنے میں لگے تھے۔اس وقت ہندوں نے برابر اشیا  خردونوش  کی سمگللگ جاری رکھی اور مشرقی پاکستان میں قحط پیدا ہو گیا۔ اور عوام بھوک سے مرنے لگی۔اور دشمن یہنی بھارت معصوم بنگالیوں کو اپنے جال مین پھنسانے میں کامیاب ہو گیا۔او ر ان کے ذہنوں میں یہ ڈالنے میں کامیاب ہو گئے کی یہ سب مغربی پاکستان کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

                                      

اسی سلسلے میں چوتھی  بڑی وجہ بھارتی سورماوں کا پرو پیگنڈا تھا۔ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا تھا وہ ہمیشہ سے یہ چاہتے تھے کے پاکستان بھارت کا ہی حصہ رہے۔ لیکن مسلمانوں کی بےتری کوششوں کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں تو آگیا  لیکن ہندو بلکل بھی خوش نہ تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے پہلے دن سے ہی پاکستان کو متانے کی کوشش شروع کر دی۔ شروع میں پاکستان کو ان کے جائز حقوق نہ دے کر اور بعد میں نہری پانی بند کر کے۔۔۔۔۔ وہ مشرقی پاکستان کے معصوم لوگوں کو ورغلا کر ، ان کے دلوں میں مغربی پاکستان کے لوگوں کے لیے نفرت پیدا کی۔  ان سب کاموں میں راء ایجنسی کا بیت اہم کردار تھا۔ مسلمانوں میں غدار پیدا کیے گیے۔ غرض یہ کہ وہ ہر حربہ استعمال کیا گیا جس  سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ تھا۔
                                      

انڈین میڈیا نے بھی مشرقی پاکستان کو الگ کرنے کی نہایت کوشش کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف فلمیں بنایں، ریڈیو اخبارات  نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا۔ بعض پاکستانی غداروں کو انڈیا میں پناء دی۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ایک ایسی تنظیم بنائی جو  بھارت کے اشاروں پر ناچتی تھی  اور اسی تنظیم کی آڑ میں بھارت میں اپنی افوج بھی مشرقی پاکستان میں داخل کر دیں۔ اور آکر 1971 میں بھارت نے کھل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔  اور ایک بار پھر نہایت بزدلی کا  مظاہرہ کرتے ہوئے   پاکستان پر چڑ دھوڑا، بلکل ایسے ہی جیسے 2011 کے ورلڈ کپ  میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو سب کچھ پہلے سے فکس ۔۔۔۔۔۔۔

                                       

 

                                                                                                                           (                                          جاری ہے  )



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160