سلمان اور دپیکا نے ’’موسٹ انٹرٹینمنٹ ایکٹر 2015‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Posted on at


سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے بھی 4 ایوارڈ اپنے نام کرلیے، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ’’موسٹ انٹرٹینمنٹ ایکٹر‘‘ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ’’موسٹ انٹرٹینمنٹ ایکٹریس‘‘ 2015 کے ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی  فلم نگری میں ممتاز مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو انہیں ایکشن میں دیکھنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں تاہم سلو میاں اپنی جاندار اداکاری کے باعث دوسرے بڑے فلمی ایوارڈ میں کئی ایوارڈ ز اپنی فلموں کے نام کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ رات ممبئی میں منعقد ہونے والے ’’بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ 2015‘‘ میں دبنگ خان کو ان کی دو فلموں میں بہترین اداکاری پر ’’موسٹ انٹرٹینمنٹ ایکٹر  2015‘‘ اور دپیکا پڈوکون ‘‘موسٹ انٹرٹینمنٹ ایکٹریس 2015 ’ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ’’پیکو‘‘ کے لیے ’’موسٹ انٹرٹیمنٹ ایکٹر ان ڈرامہ 2015‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم سلو میاں کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے بھی فلمی میلہ لوٹتے ہوئے 4 ایوارڈز اپنے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رواں سال 2 فلمیں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور’’ پریم رتن دھن پایو‘‘ ریلیز ہوئیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔



About the author

160