میری فیملی

Posted on at


میں ایک چھوٹی سی فیملی سی تعلق رکھتا ہوں ۔ جس میں میرے والدین، ایک بہن اور میں شامل ہوں ۔ ہم ملتان میں رہتے ہیں جہاں میرے والد صاحب کی پیدائش ہوئی تھی ۔ میرے والدین میرا اور میری بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں ۔ وہ ہماری زندگی کی ہر چیز میں مدد کرتے ہیں ۔ میں انکا بیٹا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔



میرے ابو ایک تجربہ کار آدمی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہیں ۔ انھیں نے ہمیں ایسے راستے پر چلا دیا جو کہ ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔ میرے والدین نے ہمیں ہر طرح سے پیار دیا ہے اور ہماری ہر طرح سی مدد کی ہے ۔ اگر ہم پریشان ہوں اور وہ ہماری طرف ایک بار مسکراتے ہوۓ دیکھ لیں تو ہمارے اندر بہت اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔



ہمارے والدین نے ہماری پرورش میں بہت احتیاط برتی ہے ۔ ہم ان کے ساتھ اپنی تمام باتوں پر بحث کر سکتے ہیں اور وہ ہماری تمام باتوں کو مکمل دلچسپی کی ساتھ سنتے ہیں ۔ اگر ہمیں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ہم اپنا مسئلہ ان کو بتاتے ہیں تاکہ ہم ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں ۔



میرے والدین میرے اور میری بہن کے لیے نمونہ ہیں ۔ انکا کردار اور اخلاق ہمارے لیے نمونہ ہیں ۔ ہماری فیملی بہت اچھی ہے یہ انسان کی بہت اچھے طریقے سی پرورش کرتی ہے ۔ ہماری فیملی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ جب میں چھوٹا تھا تو میں اپنے والدین کے زیادہ قریب تھا ۔ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوۓ فیملی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔



وقت گزرنے کی ساتھ ساتھ تمام چیزیں بدلتی گئیں ۔ لیکن ہمارے لیے ہماری فیملی کی اہمیت میں کوئی کمی نہ آِئی میں اور میری بہن ہمیشہ ان کے ساتھ بہت خوش رہتے ہیں ۔ ہماری فیملی نے ہمیں ہر طرح سے سپورٹ کیا ۔



ہماری فیملی بہت اچھی ہے اور میں اور میری بہن ان سے بہت پیار کرتے ہیں ۔


TAGS:


About the author

160