اگیزم فلو

Posted on at



صفائی اور طہارت سے ہی اس کائنات اور انسانی زندگی کا حسن بر قرار ہے-


جب سے انسان نے اس پاس کے ماحول کو الودہ کرنا شروع کیا تو نتیجا کئی مہلک بیماریوں نے جنم لیا- ایک تو برڈ فلو ہے کہ جس نے یورپی ملک میں تہلکہ مچا ہے اور ایک مہلک مرض اگزیم فلو ہے جس نے اسکول و کالجز کے طلباء کے دل و دماغ پر قبضہ کر رکھا ہے- اسکا باعث نہ تو انسان ہیں نہ آلودگی بلکے اسکی وجہ کتابیں اور امتحانات ہیں-ویسے تو اس بیماری کی بہت سی وجوہات و علامت ہیں- لیکن اس وقت ہم زیادہ تفصیل میں جائے بغیر آپکو احتیاطی تدابیر سے اگاہ کرتے ہیں



علامات طلباء پر نیند کا پہاڑ ٹوٹنا بھوک لگنا کتابوں سے ڈر لگنا کمرے میں بیٹھا مشکل ہو جانا خواب میں خود کو کمرے امتحان میں پانا یہ تو تھیں چند علامات- اب اپ کو کچھ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہیں- خوشخبری یہ ہے کے بیماری قابل علاج ہے اور اس کا علاج حال ہی میں جرمن سائنس دان کتابی کیڑے نے دریافت کیا ہے


کتابی کیڑے کے مطابق مریض کو سیر سپاٹے کا موقع دیں-


اگر وہ چاہیے تو انہیں کمرے میں تنہا رہنے دیں


مریض کے بہن بھائیوں کو کمرے میں نہ جانے دیں مریض کو کتابوں سے دور رکھا جائے



مریض کو پسندیدہ غذا فراہم کریں


اس مرض کادورانیہ اور بھی کم ہو سکتا ہے اگر اپ کسی طرح امتحان منسوخ کر دیں اور مریض کو اگلی جماعت میں ترقی دے  دیں-


الله جی ہمیں اور آپ سب کو اس مہلک بیماری سے بچاے-آمین




About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160