نبیل حسن عام یا خاص؟

Posted on at


بڑے لوگ بڑے  کارنامے  اور بڑی بڑی تعریف، ایسے بہت لوگ گزرے ہیں جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے تاریخ رقم کی ہے ایسے لوگوں کے بارے میں لکھنا ہر شخص پسند کرتا ہے، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو عام ہوتے ہیں لیکن عام ہوتے ہوے بھی ان میں کچھ خاص ہوتا ہے- ان کی صلاحیتیں انکی صفات خاص لوگوں سے بھی زیادہ ہوتی ہیں- اکثر ہم ایسے لوگوں کی صلاحیتوں کو  نہیں سرہاتے  ایسا کرنا ان کے ساتھ حق تلفی ہے- نبیل حسن فلم اینکس کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہےمجھے نہیں لگتا کہ ہم میں سے کوئی بھی اس نام - سے ناواقف ہو گا  ، آپ، میں، ہم سب اس شخصیت سے واقف ہیں- 



نبیل حسن ١ نومبر ١٩٩٢ کو یو -اے-ای  میں پیدا ہوے- نبیل اپنے بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ایک بھائی اور بہن ان سے بڑے ہیں اور ان سے ایک چھوٹی بہن ہے - ان کے والد یمن میں ہوتے ہیں جبکہ بڑے بھائی جرمنی میں ہوتے ہیں تو پورے گھر کی ذمہ داری نبیل کے کندھوں پر ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں -  نبیل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اینگنیرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بہت کم وقت میں فلم َانیکس کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے آپ بلاگر بھی ہیں، فلم میکر اور موڈریٹر بھی - کافی عرصہ تک انہوں نے پاکستان میں اول پوزیشن برقرار رکھی- سب سے زیادہ بز سکور انہی کا تھا-



نبیل حسن اخروٹ کے جیسے ہیں بظاھر تو سخت مزاج لگتے ہیں لیکن اندر سے اتنے ہی نرم اور زندہ دل- اپنے سے وابستہ لوگوں کا اپنے آپ سے بھی زیادہ خیال رکھتے ہیں- بہت کم لوگوں نے انھیں ہنستا اور مسکراتا دیکھا ہو گا لیکن جب یہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو ان کا روپ بہت الگ دیکھنے کو ملتا ہے کوئی پہچان نہیں پاتا یہ وہی نبیل حسن ہیں یا کوئی اور  - ان کے دوستوں    کے مطابق نبیل سے زیادہ زندہ دل اور ہنس مکھ کوئی اورنہیں ہو سکتا- بظاھر سنجیدہ اور چپ چاپ رہنے والی یہ شخصیت بہت ہی زندہ دل اور شرارتی ہے اساتذہ کی نقل اتارنے میں ان موصوف کا کوئی ثانی نہیں ہے-  


 


نبیل حسن کی ذات میں تمام تر خوبیاں موجود ہیں جو انھیں باق ی سب سے منفرد بناتی ہیں- انتہائی محنتی انسان ہیں مزاج سنجیدہ بیشک  نہ ہو لیکyن اپنے کام کے ساتھ ہمیشہ سنجیدہ رهتے ہیں-نہایت مخلص اور  بہت ہی ذمہ دار انسان ہیں کوئی بھی کام انہیں سونپا جائے اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ پورا کرتے ہیں -ہمیشہ  اپنے کام سے کام رکھنا ان کی سب سے بڑی خوبی ہے-فیس بک اور باقی نیٹ ورکس پر کسی سے زیادہ نہ گلنے ملنے والے نبیل حسن حقیقی زندگی میں ہمیشہ اچھے اور مخلص دوستوں کی تلاش میں رهتے ہیں حسب و نسب دیکھے بناء  دوست بنانے کے عادی ہیں- اپنی پوری زندگی میں نبیل حسن نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ     ہی کبھی کسی کو دھوکہ دے سکتے ہیں  یہی  ان کی سب سے نمایاں صفت  ہے جو انھیں باقی سب سے ممتاز بناتی  ہے-  


 


نبیل حسن نہ ہی کوئی اداکار ہے اور نہ ہی کوئی گلوکار جس کے چرچے پوری دنیا کری- ایک عام اور سادہ سی شخصیت ہے لیکن اخلاق اور اوصاف بہت عمدہ ہیں- کچھ کرنے کی لگن اپنے ملک اور قوم کے لئے  انھیں بہت خاص بنا دیتی ہے- ہم سب نبیل سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکتے ہیں پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس وقت اسے ایسے ہی محنتی ، خوددار، سمجھدار اور مخلص لوگوں کی ضرورت ہے جو پاکستان کا مستقبل سنوار سکیں اور دنیا میں اس کا نام روشن کر سکیں-  




About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160