(یہ موسم ہے الرجی کا( حصہ سوئم

Posted on at


ان سے ہونے والی تکلیف تو اپنی جگہ مگر سماجی میل جول میں بھی دقت پیش آتی ہے۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد کے لئے چھینکنے،کھانستے ہوئے کام کی انجام دہی دشوار مرحلہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اسکول، کالج یونیورسٹٰی میں نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے لگتی ہیں، زود حسی علاج کے لئے اینٹی الرجی ادویات دی جاتی ہیں جو اعصاب کو سکون پہنچاتی ہیں اور نیند کی کیفیت پیدا کرتی ہیں۔

یہ ادویات کورس کی شکل میں دی جاتی ہیں جن کا روزانہ استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ گھر سے باہر دیگر امور نمٹانے والے افراد ایسی ادویات کے استعمال سے زہنی کوفت مین مبتلا رہتے ہیں کیونکہ نیند کی کیفیت ان کے امور زندگی مین رکاؤٹ بنتی ہے ایک تحقیق کے میں یہ بتایا گیا ہے کہ کم الرجی کے اٹیک کے بعد مریض 27 فیصد اپنی فعالیت مین کمی محسوس کرتا ہے۔ اینٹی الرجی ادویات کھانے کے بعد اگر نیند کی کمی رہے تو مریض کے مزاج میں چڑچڑاہٹ عود آتی ہے۔

نیزل الرجیز کے لئے ناک مین ڈالنے کے ڈراپس بھی دئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ مخصوص انجیکشنز لگائے جاتے ہیں جو فوری طور پر اس کیفیت کو ختم کرتے ہیں۔ لیکن موسمی الرجیز کا مؤثر علاج اینٹی الرجی ادویات ہیں جن کے ضمنی اثرات کم سے کم ہوتے ہیں۔

اس ضمن میں مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ الرجی کے اٹیک کے دوران کسی قسم کا کام نہیں کر پاتے، ان کی توجہ بٹ جاتی ہے اور اس کیفیت کو دور کرنے کے لئے انہیں فوراً اینٹی الرجی لینی پڑتی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ یہ صرف معالج ہی تشخیص کر سکتا ہے کہ آیا مریض کو کیسی الرجی ہوئی ہے۔ کچھ لوگ ہر قسم کی الرجی میں ایک ہی دوا استعمال کرتے ہیں جبکہ آنکھ، ناک، کان، حلق اور جلد کی الرجی کی ادویات کے فارمولے علیحدہ ہوتے ہیں۔

الرجی کے اٹیک کے دوران کوشش کریں کہ ہر طرح کا کام چھوڑ دیں اور خود کو پرسکون رکھیں۔ سب سے پہلے معالج ی تجویز کردہ دوا کھائیں اگر آپ پہلی بار زودحسی کا شکار ہوئے ہیں تو اسی حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ الرجی کی درست تشخیص کے بعد نسخہ لکھے۔ نزلہ ، زکام کی حالت میں گردوغبار اور ائیر کنڈیشن کی ہوا سے دور رہیں۔ بہت زیادہ گرمی اور خشک ہوا سے بھی گریز کریں اور سب سے اہم یہ ہے کہ سلف میڈیکیشن نہ کریں کسی کی دیکھا دیکھی دوائیاں استعمال نہ کریں بلکہ ڈاکٹر کی مشاورت حاصل کریں۔               

                                                                                                                                                           



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160