رسول اللہ ﷺ کی زندگی ایک نمونہ

Posted on at


رسول اللہ ﷺ کی زندگی ایک نمونہ



اللہ ربُ عزت کا جتنا بھی شکر آدا کریں کم ہے کی آُس نے ہمیں اشرف المخلوقات میں پیدا فرمایا اور اپنے پیارے حبیب محمد مصطفٰی ﷺ کا اُمتی بنایا اور ہمیں اپنا محبوب دین اسلام عطا کیا۔ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک (نمونہ) مشلِ راہ ہے۔ جو اُن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے  گا وہ کبھی ناکام نہیں ہو گا۔


حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ :۔



جس نے میری سنت سے پیار کیا اُس نے مجھ سے پیار کیا اور جس نے مجھ سے پیار کیا وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔




آپ ﷺ کی زندگی سے چند سنتیں پیش کرتا ہوں۔



۔۱:۔ آپ ﷺ کو جب کبھی بھی غصہ آتا تو آپ ﷺ وضو کیا کرتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے بنا ہے پس تم آگ کو پانی سے تھنڈا کیا کرو۔
۔۲: آپ ﷺ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے۔
۔۳: ہمیشہ نگاہ نیچی کر کے چلتے اور دائیں بائیں دیکھنے سے گریز کرتے۔
۔۴: بیمار کی بیمار پرسی کرنے ضرور جاتے اور اُس سے اپنے لئے دعا کرواتے کیونکہ بیمار کی دعا فرشتوں کی دعا کا درجا رکھتی ہے۔
۔۵: کسی چیز کے ٹوٹ جانے پر ہرگز غصہ نہ فرماتے۔
۔۶: باقائدگی سے مسواک کیا کرتے۔
۔۷: فرض عبادت سب کے سامنے اور نفلی عبادت چھپ کر کرتے۔
۔۸: کسی کے گھر تشریف لے جاتے تو دروازے پر ۳ دفعہ سے زیادہ دستک نہ فرماتے۔
۔۹: جنازے میں شرکت فرماتے۔
۔۱۰: مہمانوں کی مہمان نوازی خود فرماتے۔
۔۱۱: جب کبھی سواری کرتے تو بچوں کو ساتھ بیٹھا لیتے۔


اللہ عزوجل ہم سب کو دین اسلام پر صحیح مانوں میں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور حضور ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160