جو قوم قاطع تعلق ہے وہ رحمت الہی سے محروم ہے

Posted on at


جو قوم قاطع تعلق ہے وہ رحمت الہی سے محروم ہے


 


حضرت عبدللہ بن ابی اوفی (رضی الله عنہ) نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) سے روایت پیش کرتے ہیں . آپ نے فرمایا


جس قوم میں قطع رحمی کرنے والا ھوتا ہے


اس پر الله تعالیٰ کی رحمت نہیں اترتی


حضرت ابو ایوب سلیمان (رضی الله عنہ)  ( جو سیدنا عثمان بن عفان رضی الله عنہ کے غلام ) کہتے ہیں کہ حضرت ابوھریرہ (رضی الله عنہ) ھمارے پاس جمعہ کی رات کو تشریف لے کر آئے اور کہنے لگے


کوئی قطع رحمی کرنے والا یہاں پر اسی


حالت میں ہے تو میں اس پر تنگی کرتا ہوں


(یعنی (محفل سے اٹھا دوں گا اس کو


آپ(صل الله علیہ وسلم) نے ٣ مرتبہ ایسا کہا لیکن وہاں سے کوئی نہ اٹھا ، ایک نوجوان اپنی پھوپھی کے پاس گیا جس سے اس نے ٢ سال کا قطع تعلق کیا ھوا تھا ، یہ شخص جب پھوپھی کے پاس گیا تو اس نے کہا


اے بھتیجے ، کیسے آنا ھوا ؟


وہ کہنے لگا


حضرت ابوھریرہ (رضی الله عنہ) کو میں نے ایسا


کہتے سنا ہے


 


پھوپھی نے کہا


واپس ان کے پاس جاؤ اور پوچھو کہ انہوں نے یہ بات


کیوں کہی ؟؟


نوجوان واپس لوٹا ان کے پاس تو حضرت ابوھریرہ (رضی الله عنہ) نے کہا


میں نے نبئ اکرم (صل الله علیہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ


اولاد آدم علیہ سلام کے اعمال جمعہ کی رات کو بارگاہ الہی


میں پیش کئے جاتے ہیں اور قطع رحم کرنے والے کے اعمال


قبول نیہں کئے جاتے


حضرت ابن عمر (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


جو کچھ ایک انسان ثواب کی نیت سے اپنی ذات اور اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے تو الله تعالیٰ اسے اس کا اجر دیتا ہے لہذا اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا کرو اور اگر کچھ بچ رھے تو کسی قریبی رشتہ دار کو دو اور پھر بھی بچ رھے تو جس کو چاہو دو


 


ایک چھوٹی سی نظم پیش کرنا چاھوں گا جی کا عنوان توکل ہے


توکل


ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھ رھو


نہ ہی دنیا میں کوئی کام کرو


پھر یہ کہنا کہ بھوک سے ہیں نڈھال


ہم کو حق نے کر دیا کنگال


یہ توکل نہیں ، تساہل ہے


اور سرے سے یہ بات مہمل ہے


کوششوں کے صلے میں ملتی ہے


نام جس کا کہ کامیابی ہے


 


کوششوں کا نتیجہ حق پر چھوڑ دو


یہ توکل کا ہے اصل نچوڑ


تم کو لازم ہے کاہلی سے بچو


اور توکل کی روح کو سمجھو


خوب محنت سے اپنا کام کرو


اور بھروسہ خدا پہ ہی رکھو


پھر نتیجے کے منتظر بھی رھو


رحمت حق سے ناامید نہ ھو


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160