موسم گرمااورہماری صحت

Posted on at



جیسا کہ سب جانتے ہیں گرمیوں کاموسم شروع ھوچکا ھےاور گرمی بھی اپنے جوبن پر ھے۔ زیادہ گرمی میں کچھ کھانے کا تو دل کرتا نہیں البتہ پینے کی طلب زیادہ سے زیادہ ھوتی ھے۔ پانی زیادہ پینے کی وجہ سے کھانا کھانے کا بھی دل نہیں کرتا اور طبیعت بھاری رہتی ھے۔



اس لئے گرمیوں میں ایسی غذاکا استعمال کرنا چاہیے۔ جوکہ با لکل ہلکی پھلکی اور جلد ہضم ھونے والی ھو۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ کیونکہ سبزیوں کا زیادہ استعمال جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ھے۔ جبکہ گوشت کی تاثیر گرم ھونے کی وجہ سے گرمی کا احساس ھوتا ھے۔ لیکن اگر گوشت کو سبزی میں ملا کر پکا لیا جائے تو تاثیر بدل جاتی ھے۔




گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک کی ضرورت ھوتی ھے۔ اس لئے گرمی میں پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ چونکہ جسم کو ٹھنڈک کی ضرورت ھوتی ھے اس لئے پھل بہترین غذا ھے۔ گرمیوں میں انگور، آم ، کیلا انار وغیرہ گرمی کے منفی اثرات سے بچاتے ہیں۔ اور جسم کو صحت مند بھی رکھتے ہیں۔ پھلوں کے علاوہ انکا جوس بھی صحت کے لئے بہت مفید ھے۔



گرمیوں میں فرحت و تازگی حا صل کرنے کے لئے رنگ برنگ مشروبات استعمال کئے جاتے ہیں۔ لیکن اگر یہ جوس ہم گھروں میں نکال کر تازہ استعمال کریں تو صحت کے ساتھ مزہ بھی دوبالاھو جاتا ھے۔ صبح صبح دہی کی لسی بھی گرمی میں فرحت کا احساس بخشتی ھے۔ ہر پھل کا جوس استعمال کریں۔ ہر ایک کی الگ الگ غذائیت اور فوائد ہیں۔ آم، انار، فالسہ اور لیموں کے جوسز وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔




گنے کا رس بھی ٹھڈی بوتلیں وغیرہ پینے سے کئی گنا بہتر ھے۔ کیونکہ یہ تازہ ملتا ھے اور ہر طرح کے کیمیکل سے بھی پاک ھوتا ھے۔ اسے پینے سے فوراً جسم میں طاقت آتی ھے۔ سب سے بڑھ کر یہ سستا بھی ھوتا ھے۔



ان سب چیزوں سے ہٹ کرگرمیوں میں صحت وتندرستی بحال رکھنے کے لئے صبح سویرے گھاس پر چہل قدمی بھی کرنی چاہیے۔ اس سے جسم میں گرمی کے خلاف قوت مدافعت پیدا ھوتی ھے۔ اس طرح پیاس بھی کم محسوس ھوتی ھے۔



گرمیوں میں چائے اور کافی کا استعمال ترک کر دیں کیونکہ یہ صحت کے لئے نقصان دہ ھے۔ اس سے نظام ہضم بھی متاثر ھوتا ھے۔ مرغن اور زیادہ چکنائی والے کھانے بھی گرمیوں میں صحت کو متاثر کرتے ہیں۔



ان تمام باتوں پر عمل پیرا ھو کر اپنی گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیں اور گرمی کےموسم میں بھی تازہ دم رہیں۔




About the author

160