ادرک

Posted on at


 

ادرک ایک مشہور سبزی ہے جو گھروں میں کھانا پکانے یا بعض اوقات منفرد اور تیز خوشبو کی وجہ سے مشروبات کو دل پسند بنانے میں کام آتی ہے ادرک کی گانٹھ میں پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اسلیے سبزی فروش اسے پانی میں ڈبو کر بھاری کردیتے ہیں

ماھرین کے مشاہدات کے مطابق یہ جسم میں گرمی پیدا کرتی ہے اور کھائی ہوئی خوراک کو ہضم کرنے میں مددگارہے اور قبض کو رفع کرتی ہے آنکھوں مین سوزش کی وجہ سے نظر میں کمی کے لیے ادرک کی سلائی ڈال کر آنکھوں میں پھیر جاتی ہے مسلسل خرابی کی وجہ سے معدہ اگر سست پڑ گیا ہو بھوک کم ہو گئی ہو کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہو تو اس کے لیے ادرک بہت مفید ہے جو سانس کی بدبو کو دور کر کے منہ کے خراب ذائقے کو درست اور حافظے کی خرابی کو دور کرتی ہے

اطباء قدیم ادرک دمے کے مریضوں کو استعمال کراتے تھے اور اس سے ان کو افاقہ ہوتا حکیم کہتے ہیں کہ سونٹھ کو بکری کے دودھ میں ملا کر سر کے اطراف میں لیپ کرنے سے درد شقیقہ جاتا رہتا ہے  سونٹھ کے ساتھ جائفل اور سگندھ کو پیس کر تیل میں ملا کر مالش کرنا جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ہے

جدید تحقیق میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ در حقیقت شفاء کے تمام فوائد جو لہسن سے موسوم کیے جاتے ہیں وہ تمام کے تمام ادرک میں بھی پائے جاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ادرک خون کی نالیوں پر بنی چربی اتار دیتی ہے ۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160