خواتین میں سگریٹ نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان

Posted on at


”خبردار! سگریٹ نوشی آپ کی صحت کے لیئے مضر ہے” یہ وہ تحریر ہے جو تمباکو نوشی کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیئے حکومت کی ہدایت پر سگریٹ ساز کمپنیاں سگریٹ کی ڈبیوں پر تحریر کرواتی ہیں۔ لیکن اسکے باوجود سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد ان بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ خصوصاً نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے۔

پاکستان کی کل آبادی کا ۲۵ فیصد حصہ تمباکو نوشی کرتا ہے۔ جن میں خواتین کی تعداد ۳ فیصد ہے۔ ۲۰۰۱ کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی و تجارتی شہر کراچی میں کیئے گئے ایک سروے کے نتیجہ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان طلبا و طالبات میں سگریٹ نوشی بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کا ایک سبب تعلیمی اداروں کے اطراف میں سگریٹ کی کھلے عام فروخت بھی ہے۔ دوسرے یہ کہ ہمارے یہاں دیگر ممالک کی طرح نابالغ لڑکے لڑکیوں کو سگریٹ کی فروخت کو جرم قرار نہیں دیا گیا۔

سگریٹ پینے کی عادت اپنانے والے ان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اس کے طویل المیعاد اثرات اور انکے خطرات کا اگرچہ علم تو ہوتا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ آگے چل کر اسے چھوڑ دیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا اور پھر وہ مستقل اس عادت بد کا شکار بن جاتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کی عادت اپنانے والی لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ سگریٹ وزن گھٹاتی ہاور اسطرح وہ اپنے بڑھتے ہوۓ وزن کو قابو میں رکھ کر خود کو اسمارٹ رکھ سکتی ہین۔ علاوہ ازیں اس سے وہ اپنا موڈ بھی خوشگوار رکھ پاتی ہیں۔

جو خواتین طویل عرصے سے سگریٹ نوشی کرتی جا رہی ہیں انکی اکثریت کم تعلیم یافتہ اور نچلے درجوں کی ملازم پیشہ ہے۔ وہ خواتین جو روزانہ سگریٹ کا استعمال کرتی ہیں انکے جسم میں نکوٹین کی زیادہ مقدار جمع ہو جانے کے باعث سگریٹ چھوڑنے کے لیئے قوت مدافعت کی بھی کمی ہو جاتی ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160