شوہر کو کیسے خوش رکھا جائے ؟ ( خواتین کے لیے چند مفید مشورے)

Posted on at


 

شوہر کو کیسے خوش رکھا جائے ؟ یہ سوال دنیا بھر کی شادی شدہ خواتین کے ذہن میں کبھی نہ کبھی ضرور ابھرتا ہے پاکستان میں اس سوال کی اہمیت اسلیے بڑھ جاتی ہے کہ ہمارے ہان اس قسم کے موضوعات پر کھل کر بات نہیں ہوتی ہمارا یہ دعوی نہیں کہ اس مضمون کی مدد سے ہر عورت اپنے شوہر کو خوش رکھنے میں  کامیاب ہو جائے گی لیکن اس سے کم ازکم باہمی تعلق کو ایک خوبصورت موڑ دینے میں مدد ضرور ملے گی یا بہتری کا آغاز ضرور ہو گا

شادی ایک ایسے حیسن بندھن کا نام ہے جس میں میاں بیوی دونوں کو ساری عمر کا رشتہ نبھانہ ہوتا ہے اسلیے میاں بیوی دونوں میں ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کو خوش رکھنے کے لیے ان مشوروں پر عمل کریں

۔ اچھے کھانے پکائیں ! زیادہ تر خواتین خاص طور پر بری عمر کی خواتین جنہوں نے کامیاب ازدواجی زندگی گزاری ہے اس پرانے مقولے پر متفق ہیں کہ مرد کے دل تک پہنچنے کا راستہ اس کے معدے سے ہو کر گزرتا ہے اس لیے اگر مرد کو تازہ اور اچھے کھانے پکا کر کھلائے جائیں تو وہ خوش ہو جتا ہے

۔ گھر کو صاف ستھرا رکھیں! کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صاف ستھرا ، پرسکون گھر بھی شوہر کو خوش رکھنے مین نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے

۔سوالات ، جراح اور چڑ چڑ نہ کریں! عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ بعض عورتں میں بات بے بات شوہر کے ساتھ چڑ چڑ کرنے ، ہر چیز کے بارے مین اس سے سوالات اور جرح بازی کرنے کی عادت پروان چڑھنے لگتی ہے آپ اپنے ساتھ ایسا ہر گز نہ ہونے دیں اسلیے مرد سے ہر وقت سوالات اور جرح آپس میں بد مزگی پیدا کرتے ہیں اس سے بچیں

۔ صاف ستھری اور بنی سنوری نظر آئیے! بہت سی شادی شدہ خواتین کو آپ نے اکثر ( سرجھاڑ منہ پہاڑ) قسم کی حالت میں دیکھا ہوگا  یعنی ہر وقت کام کاج والے گندے کپڑے پہنے ہوئے اور باتیں کرتی ہو ئی ہونگی اسلیے عورت کو چاہیے وہ وسائل میں رہتے ہوئے کسی نہ کسی طرح کچھ ایسا حساب کتاب بنائے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں نہ سہی لیکن اس کی موجودگی میں ضرور صاف ستھری اور بنی سنوری نظرآئیں اور ہر بات کا مسکراتے ہوئے جواب دینا چاہیے ۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160