بچوں اور کتوں کا سا تھ

Posted on at


گھروں میں پالے جانے والے کتے بغض اوقات اس وجہ سے اہل خانہ کے غصے کا نشانہ بنتے ہیں کہ وہ جوتے ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں یا انہیں چبا ڈالتے ہیں لیکن کتے پالنے کا ایک اور منفی پہلو بھی ہے ۔ تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کتوں کے ساتھ کھیلنے والے بچے ان بچوں کی نسبت زیادہ آسانی سے دمے اور برونکائٹس کا شکار ہوجاتے ہیں جو کتوں کے ساتھ نہیں رہتے ماہرین نے اس کی وجہ یہ دریافت کی ہے کہ کتے عموماٰ کھلی جگہوں اور لان پر دوڑتے بھاگتے یا زمین پر لوٹ لگاتے ہیں چنانچہ انہیں کتنا بھی صاف رکھا جائے لیکن ان کے جسم میں گرد کے موجود ہونے کے امکان پایا جاتا ہے اور گرد میں ایک ایسا بیکٹریا پایا جاتا ہے جو اپنے ساتھ برونکائٹس شمار ہونے والے ایک مادہ لئے ہوتا ہے ۔

یہ مادے ظاہر ہے کہ خطرناک ہوتے ہیں اور پھیپڑوں میں سوزش پیدا کرتے ہیں ۔ تاہم اس ضمن میں صرف کتوں کو ہی الزام نہیں دیا جاسکتا ۔ اگرچہ کہ گرد اور مٹی دوسرے ذرائع اور طریقوں سے بھی بچوں اور بڑوں تک پہنچحتی اور مزکورہ با لا بیکٹریاز کو ساتھ لانے کا باعث بنتی ہے ۔

بہرحال کتوں کی رفاقت بچوں میں برونکائٹس اور دمے کے امکانات بڑھانے کا باعث ہو سکتی ہے جبکہ بلی کی رفاقت میں یہ امکانات قدرے کم ہوتے ہیں ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160